ایلون مسک کا ملازمین کو ای میل، ٹویٹر کی مالی حالت کے بارے میں کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
امریکا کے ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک 2022 میں ٹویٹر خریدنے کے بعد اس کی ترقی کے دعوے کرتے آرہے ہیں تاہم اب اپنے ملازموں کو کیے گئے ای میل میں سے ٹویٹر کی خراب مالی حالت کا انکشاف ہوا ہے۔
معروف بین الاقوامی جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق ایلون مسک نے ایکس یعنی سابقہ ٹویٹر کے ملازمین کو ای میل لکھ کر کمپنی کی خراب مالی حالت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جریدے کے مطابق ایلون مسک نے لکھا کہ کمپنی مالی اعتبار سے نہایت نازک صورت حال میں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہمارے صارفین کی تعداد میں اضافہ روکا ہوا ہے، آمدنی غیرمتاثر کن ہے اور ہم بمشکل خسارے کو روک پارہے ہیں۔
امریکی سرمایہ دار ایلون مسک نے 2022 میں ٹویٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا اور جس کے بعد انہوں نے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں اہم تبدیلیاں کیں۔ ایلون مسک کے زیر اثر ٹویٹر کا جھکاؤ دائیں بازو کے نظریات کی طرف ہوگیا۔
امریکا میں حالیہ صدارتی انتخابات میں ایلون مسک نے ٹویٹر کو ریپلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں استعمال کیا جس سے الیکشن میں ٹرمپ کے حق میں رائے سازی کی راہ ہموار ہوئی اور انہیں انتخابات میں کامیابی ملی۔
یہ بھی پڑھیے:اسٹار لنک کی پاکستان میں رجسٹریشن، ایلون مسک کی معافی سے مشروط کیوں؟
امریکا کے ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک 2022 میں ٹویٹر خریدنے کے بعد اس کی ترقی کے دعوے کرتے آرہے ہیں تاہم اب اپنے ملازموں کو کیے گئے ای میل میں سے ٹویٹر کی خراب مالی حالت کا انکشاف ہوا ہے۔
معروف بین الاقوامی جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق ایلون مسک نے ایکس یعنی سابقہ ٹویٹر کے ملازمین کو ای میل لکھ کر کمپنی کی خراب مالی حالت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جریدے کے مطابق ایلون مسک نے لکھا کہ کمپنی مالی اعتبار سے نہایت نازک صورت حال میں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہمارے صارفین کی تعداد میں اضافہ روکا ہوا ہے، آمدنی غیرمتاثر کن ہے اور ہم بمشکل خسارے کو روک پارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:ایلون مسک کے ممکنہ طور پر ٹک ٹاک خریدنے پر ٹرمپ نے کیا کہا؟
امریکی سرمایہ دار ایلون مسک نے 2022 میں ٹویٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا اور جس کے بعد انہوں نے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں اہم تبدیلیاں کیں۔ ایلون مسک کے زیر اثر ٹویٹر کا جھکاؤ دائیں بازو کے نظریات کی طرف ہوگیا۔
امریکا میں حالیہ صدارتی انتخابات میں ایلون مسک نے ٹویٹر کو ریپلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں استعمال کیا جس سے الیکشن میں ٹرمپ کے حق میں رائے سازی کی راہ ہموار ہوئی اور انہیں انتخابات میں کامیابی ملی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
elon musk ایکس ایلون مسک ٹویٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس ایلون مسک ٹویٹر کے مطابق ایلون مسک نے کی خراب مالی حالت ٹرمپ کے حق میں انتخابات میں انہوں نے ہوا ہے کے بعد
پڑھیں:
ملازمین کو کم سے کم اجرت 37 ہزار نہ دینے والوں کی گرفتاریاں
حکومت نے رواں برس کے بجٹ میں کسی بھی ملازم کی کم سے کم اجرت 37 ہزار مقرر کی تھی اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سرگرم ہو گئی ہے۔
حکومت نے رواں مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں مزدور / ملازم کی کم سے کم تنخواہ 37 ہزار مقرر کر رکھی ہے لیکن رپورٹ کے مطابق بہت کم ایسے ادارے ہیں جہاں اس پر عملدرآمد ہوتا ہے۔
اب وفاقی دارالحکومت میں ضلع انتظامیہ طے شدہ 37 ہزار کم سے کم اجرت کی ملازم کو فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے اور گزشتہ روز نجی ریسٹورینٹ اور سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر رورل فہد شبیر نے نجی ریسٹورینٹ پر ملازمین کو طے شدہ کم سے کم 37 ہزار روپے اجرت نہ دیے جانے کی اطلاعات پر چھاپہ مارا اور غوری ٹاؤن میں واقعہ مذکورہ ریسٹورینٹ کے منیجر کو گرفتار کر لیا۔
انتظامیہ نے اسی معاملے پر ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کے منیجر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی بلیو ایریا میں کی گئی جہاں گارڈرز کو مقررہ 37 ہزار روپے سے کم تنخواہ دی جا رہی تھی۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی کم سے کم 37 ہزار روپے اجرت دینے کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور کارروائیاں جاری رکھیں۔