جمہوریت کو بچائیں، تُرک سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کی پکار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اپنے ایک ٹویٹ میں اکرم امام اوغلو کا کہنا تھا کہ عدالت میں ہونے والی کارروائی انصاف سے کوسوں دور ہے۔ جس میں بغیر کسی مقدمے کے سزاء سنائی جا رہی ہے۔ میں اپنی قوم کو اس نظام کیخلاف کھڑا ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز ترکیہ کی عدالت نے استنبول کے مئیر "اکرم امام اوغلو" کو کرپشن کے الزامات میں جیل بھجوا دیا۔ عدالت کے اس اقدام کو حکومت کے مخالفین سیاسی انتقام قرار دے رہے ہیں۔ وہ ترکیہ کے آئندہ انتخابات میں ریپبلکن پیپلز پارٹی کی جانب سے "رجب طیب اردگان" کے صدارتی حریف ہیں۔ وہ اس عدالتی فیصلے یا سیاسی انتقام کے بعد سرکاری طور استنبول کی مئیرشپ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ اپنی گرفتاری کے بعد اکرم امام اوغلو نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آج ترکیہ ایک بڑے دھوکے کے بعد بیدار ہوا۔ جہاں عدالتی کارروائی زیر سوال ہے۔ یہ انصاف کا قتل ہے۔ عدالت میں ہونے والی کارروائی انصاف سے کوسوں دور ہے۔ جس میں بغیر کسی مقدمے کے سزاء سنائی جا رہی ہے۔ میں اپنی قوم کو اس نظام کے خلاف کھڑا ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ یہ جدوجہد ہمارے مستقبل اور نسل کے لئے ضروری ہے۔ اکرم امام اوغلو کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر رجب طیب اردگان اور ان کی پارٹی پر تنقید کی۔ ایک صارف نے پوسٹ کی کہ آج ہم استنبول کے مئیر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ہمارے بچے ایک جمہوری ملک میں زندگی گزاریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اکرم امام اوغلو کے بعد
پڑھیں:
عائشہ عمر کا نازیبا ریئلٹی شو؛ پیمرا نے وضاحت جاری کردی
خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر کے ریئلٹی شو ’’لازوال عشق‘‘ کے ٹیزر پر سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا اور ہرکوئی اس پروگرام کی بندش کا مطالبہ کرنے لگا۔
گو اس شو کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں تاہم ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار مرد اور چار خواتین بگ باس کی طرح ایک گھر میں مقیم ہیں۔
یہ ایک پُرتعیش ولا ہے جس میں موجود ان تمام افراد کی دن بھر کی سرگرمیاں ریکارڈ ہوں گی گویا یہ بگ باس ٹائپ کا شو ہے۔
تاہم عائشہ عمر نے ٹیزر میں بتایا کہ شو کا مقصد جیون ساتھی کے تلاش اور اس سفر میں پیش آنے والی جذباتی آزمائشوں کو دکھانا ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عائشہ عمر کی میزبانی میں پیش کیا جانے والا لازوال عشق نامی یہ شو دراصل ترکی کے مقبول ریئلٹی شو عشق آداسی (Love Island) کا چربہ یا اس سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ لازوال عشق کو کو اردو ناظرین کے لیے پہلا ’’ ڈیٹنگ ریئلٹی شو‘‘ کہا جا رہا ہے اور یہ یوٹیوب پر نشر ہوگا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پروگرام پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر اسے بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس شو کی تقریباً 100 اقساط ہوں گی۔
صارفین نے پیمرا سے بھی مطالبہ کیا اس غیر اخلاقی پروگرام کو آن ایئر جانے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
جس پر پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت دی گئی ہے کہ لازوال عشق کسی ٹی وی چینل پر نہیں بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جائے گا۔
پیمرا کے بقول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھائے جانے کی وجہ سے یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور نہ ہمارے قواعد و ضوابط کا اس پر اطلاق ہوسکتا ہے۔