بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کوجیل کے معاملات پر ٹویٹ مہنگاپڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ جیل سے متعلق معاملات پر فیصل چوہدری کو بطوروکیل تبدیل کردیاگیا ،اب جیل سے متعلق معاملات وکیل چوہدری ظہیرعباس دیکھیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ فیصل چوہدری کو جیل سے باہرآکرٹویٹ نہیں کرنی چاہئے تھی،انہیںکہاگیاتھاکہ کوئی بیان نہیں دینا، جیل کے اندرمعاملات میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ منصوبہ بندی کے تحت سیاسی قیادت کوبانی پی ٹی آئی عمران خان سے دورکیاجارہاہے،اس شکایات کو لے کر سپریم کورٹ جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کی تبدیلی معمول کی بات ہے وہ نہیں کہہ سکتے کہ فیصل چوہدری بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جس میں شیرافضل مروت ہیں۔انہوں نے کہاکہ قانونی مقدمات لڑتے رہیں گے اور اس کے لیے وہیں ٹیم برقرارہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اپوزیشن الائنس سے متعلق سوال پرسلمان اکرم راجہ نے کہاکہ تمام جمہوریت پسند قوتوں اکٹھاہوناچاہئے ہم چاہتے ہیںکہ مولانا فضل الرحمان اتحاد کاحصہ بنیں اور اس پر ان سے بات کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری پی ٹی ا ئی نے کہاکہ
پڑھیں:
بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہر شخص یہی سوال کر رہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کب رہا ہوں گے، ان کی رہائی کا سب کو انتظار ہے۔
ڈاکٹر علوی نے کہا کہ گزشتہ 70 برس میں ایسا کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا جسے عوام میں 90 فیصد مقبولیت حاصل ہو۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی نشان چھن جانے کے بعد انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ انتخابات ملتوی کر دیے جائیں، تاہم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے بھی مؤخر نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عارف علوی نے 100 دہشتگردوں کی سزا معاف کی جو بعد میں زمان پارک چلے گئے، زاہد خان
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے روز کوئی نہیں جانتا تھا کہ صبح کیا ہونے والا ہے۔ نوجوانوں نے انتخابی نشان یاد رکھنے کے لیے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نشان بنائے تاکہ وہ انتخابی نشان بھول نہ جائیں۔
سابق صدر نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی کو یہ نہیں بتایا گیا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے۔ اگر کسی کو علم ہے تو قوم کو بتائے، کچھ شرم و حیا کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان جائیدادوں کے ذرائع آمدن واضح کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی عارف علوی عمران خان لندن