مریم نواز نے طلباء و طالبات کے ساتھ ملی نغمہ گایا
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2025 GMT
سرگودھا میں اسکالرشپس کی تقریب سے خطاب کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباء و طالبات کے ساتھ مل کر ملی نغمہ گایا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اسکالرشپس دے رہی ہوں یہ عوام کا پیسا ہے اور عوام پر ہی لگنا چاہیے ، 30 ہزار میں سے ایک اسکالر شپ بھی میرٹ کے خلاف نہیں دی گئی۔
مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیامریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اسکالر شپ دیتے وقت کسی طالب علم سے نہیں پوچھا کہ اس کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے، ہونہار اسکالرشپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ 30 ہزار اسکالرشپس پر پنجاب حکومت کے 72 ارب روپے خرچ ہوئے، مریم نواز طلبا میں گھل مل گئیں اور انہوں نے طلبہ کے ساتھ ملی نغمہ بھی گایا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ، کاروبار کے لیے محفوظ ماحول، اور شہریوں کی خوشحالی مریم نواز کی حکومت کے اولین اہداف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی اور گورننس کا جو شفاف اور مؤثر نظام متعارف کروایا ہے، وہ آج دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ مریم نواز روزانہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں، اور وسائل و فنڈز کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب حکومت کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔