پنجاب: ہر شعبے کی اسکیم کا ورک آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب---فائل فوٹو
سینٸر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اگلے سال میں آنے والی ہر شعبے کی اسکیم کا ورک آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے فیز ٹو میں آنے والی نٸی اسکیموں پر پیشگی کام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے اجلاس کے دوران کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے 904 بنیادی ہیلتھ یونٹس مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیٸر کی 69 اسکیموں میں سے 45 پر کام جاری جبکہ 15 نٸی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ تک تمام ترقیاتی منصوبوں کے لیے 262 ارب جاری ہوں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو کی 1602 اسکیموں میں سے528 پر کام جاری ہے جبکہ 1074 نٸی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سستی برداشت ہو گی نہ معیار اور شفافیت پر سمجھوتا ہو گا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2025ء) مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، حادثے میں صوبائی وزیر زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے علاقے ڈیفنس روڈ پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے دوران مریم اورنگزیب زخمی ہو گئیں، انہیں آنکھ کے قریب چوٹ آئی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔