پاکستانی پاسپورٹ دنیا میں چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
بین الاقوامی ادارے نے 2025ء کی پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کر دی۔
رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔
پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ 106 نمبرز میں سے 103 ویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستانی پاسپورٹ کی مزید تنزلی، دنیا میں 102 ویں نمبر پر آگیارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن بھی پاکستان کے ساتھ گلوبل پاسپورٹ رینکنگ میں 103 نمبر پر ہے۔
رینکنگ میں پہلے نمبر پر سنگاپور کا پاسپورٹ ہے جو دنیا کا بہترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔
پاسپورٹ انڈیکس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا دوسرا بہترین پاسپورٹ ہے۔
افغانستان کا پاسپورٹ دنیا کا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ 2024ء میں بھی دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار پایا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم کا ورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں کو ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نےورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں،سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری سکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج پروگرام (جونیپر کیمپس) کوئٹہ اور نارڈک انٹر نیشنل سکول، لاہور کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر ان سکولوں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ان سکولوں نے جدید نصاب، تحقیق، ٹیکنالوجی ، ماحولیات، پسماندہ اور دیہی علاقوں کی ترقی کے حوالے سے اپنا نام بنایا ہے،ان تعلیمی اداروں نے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں ،حکومت پاکستان ملک میں جدید تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ۔\932