Jasarat News:
2025-10-05@02:13:17 GMT

کونسا ملک سب سے زیادہ آم برآمد کرتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آم کو دنیا بھر میں “پھلوں کا بادشاہ” کہا جاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ آم کس ملک سے برآمد کیے جاتے ہیں؟

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، میکسیکو آم برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ میکسیکو سالانہ تقریباً 575.

4 ملین ڈالرز مالیت کے آم بیرون ملک بھیجتا ہے، جو عالمی آم برآمدات کا تقریباً 24.6 فیصد سے 38 فیصد کے درمیان ہے۔

آم برآمد کرنے والے دوسرے بڑے ملک کے طور پر نیدرلینڈز کا نام آتا ہے، جہاں سے 381.7 ملین ڈالرز کے آم ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں۔ اس فہرست میں برازیل تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہیں، جن کی آم برآمدات بالترتیب 315.7 ملین ڈالرز اور 154 ملین ڈالرز تک پہنچتی ہیں۔

پاکستان آم برآمد کرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے، جو عالمی آم برآمدات میں 4.6 فیصد حصہ رکھتا ہے اور سالانہ تقریباً 108.6 ملین ڈالرز مالیت کے آم بیرون ملک بھیجتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملین ڈالرز

پڑھیں:

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32.92 فیصد اضافے سے 9 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا جبکہ درآمدات بھی بڑھ گئیں، تاہم برآمدات میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 45.83 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 16.33 فیصد بڑھ کر3 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبر 2025 میں درآمدات 13.49 فیصد بڑھ گئیں، جس کا حجم 16 ارب 97 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا، ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2025 میں درآمدات 5 ارب 84 کروڑ 50لاکھ ڈالرز رہیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران ملکی برآمدات میں 3.83 فیصدکمی ہوئی، اور پہلی سہ ماہی میں اس کا حجم 7 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • ایکسپورٹ میں کمی، ٹیکسٹائل سیکٹر برآمدی بحران سے دوچار، مزید یونٹس کی بندش کا خطرہ
  • پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی  اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش
  • پہلی سہ ماہی میں برآمدات 3.83 فیصد کم، درآمدات میں 13.49 فیصد اضافہ
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 100 فیصد اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • اے ٹی پی فائنلز کیلئے یو ایس اوپن سے بھی زیادہ انعامی رقم کا اعلان
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 33 فیصد اضافہ
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
  • مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
  • کروڑوں کی کمائی کے باوجود شخص صفائی کا کام کیوں کرتا ہے؟