بلوچستان: گڈانی سے ایک لاکھ ڈالر مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے گڈانی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 500 کاٹنوں میں چھپائی گئی 13,000 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شراب ملک کے اندر اسمگل کی جانی تھی۔
برآمد شدہ شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً ایک لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلحہ شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں عدالت میں پیش ہو گئے، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ضمانتی کو دیا گیا شوکاز نوٹس بھی واپس لے لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی، راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ آج ہم اپنا 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے، عدالت پہلے بریت کی درخواست پر دلائل سنے اس حوالے سے آڈر موجود ہے۔
جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ چلیں آپ اپنے دلائل شروع کریں میں سن رہا ہوں، وکیل صفائی نے کہا کہ میں آج دلائل نہیں دے سکتا مجھے کم از کم 5 گھنٹے چاہیے، جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ آج 3 بجے آپکو 342 کا سوالنامہ مل جائے گا۔
علی امین گنڈا نے کہا کہ سر میں 21 تاریخ کو نہیں آیا تھا کیونکہ سینٹ الیکشن تھے میں وزیر اعلیٰ کیساتھ ووٹر بھی ہوں، جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ ہم نے تو آپشن دیا تھا آپ آنلائن اپنا بیان ریکارڈ کروا دیتے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں آنلائن آگیا تھا عدالت کا نیٹ ایشو ہے، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو جانے کی اجازت دے دی۔
کیس کی سماعت میں 3 بجے تک کا وقفہ کردیا گیا، علی امین گنڈا پور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری جنگ حق کی ہے یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں قانون حرکت میں نہیں ہے ، جو حالات ہیں اس کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں، یہ جھوٹے اور من گھڑت کیسز بہت پہلے سے چل رہے تھے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں، اس طرح کی پیشیوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، پانچ اگست کو ہر ضلعے ہر حلقے سے عوام نکلے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف یہ کیس 2016 سے چل رہا ہے، میرے خلاف جو کیس بنایا گیا ہے اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، میرے اوپر اسلحہ اور بوتلیں ڈالی گئی ہیں، جب یہ کیس بنایا گیا میں نہ ہی وہاں موجود تھا نہ ہی وہ گاڑی میری تھی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ کیسز کو لٹکاتے ہیں ،ہماری جنگ حق کی ہے یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے، میں اپنے صوبے میں اس احتجاج کو لیڈ کروں گا۔