سینیئر اداکارہ عائشہ خان طویل فنی سفر کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اور سینیئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کی قریبی دوست اور شوبز تعلقات عامہ کی ماہر تہمینہ خالد نے کی۔
یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کو شوبز میں کس نے متعارف کروایا؟ اداکارہ کا اہم بیان سامنے آگیا
تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا انتقال 5 روز قبل کراچی میں ہوا۔ انتقال موقع پر ان کی عمر 77 برس تھی۔
عائشہ خان نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار ڈراموں میں بہترین اداکاری کی۔ ان کے مقبول ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی جیسے ڈرامے شامل ہیں، جنہوں نے انہیں مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی معروف اداکارہ کو اسکن ٹریٹمنٹ کرانا مہنگا پڑگیا
اداکارہ عائشہ خان، ماضی کی ممتاز فنکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔ ان کے انتقال سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری ایک باوقار اور باصلاحیت فنکارہ سے محروم ہو گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ پی ٹی وی ٹیلیویژن انڈسٹری خالدہ ریاست ڈراما عائشہ خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ پی ٹی وی خالدہ ریاست
پڑھیں:
اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔