اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایدھی سردخانے منتقل
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سینئر اداکارہ عائشہ خان کی لاش کو جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان کا لواحقین کے کہنے پر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
ٹی وی کی سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اداکارہ کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، وہ گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں، گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سے ملنے والی لاش اداکارہ عائشہ خان کی ہے۔
پولیس نے عائشہ خان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا، مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔
اداکارہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اداکارہ عائشہ خان عائشہ خان کی کی لاش
پڑھیں:
بنگلادیش کی اداکارہ اور معروف یوٹیوبر بھارت میں گرفتار
بنگلا دیشی یوٹیوبر اور ماڈل شانتا پال کو کلکتہ سے متعدد جعلی بھارتی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کلکتہ کے علاقے بکرم گڑھ میں کرائے کے فلیٹ پر چھاپہ مارا اور اداکارہ کو گرفتار کر کے گھر سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے ایک بڑے نیٹ ورک کا پتہ چلایا۔
پولیس نے 28 سالہ شانتا پال کے قبضے سے دو جعلی آدھار کارڈ، ایک ووٹر آئی ڈی، ایک راشن کارڈ اور ایک پین کارڈ برآمد کیا ہے، جو تمام مغربی بنگال کے مختلف پتوں پر رجسٹرڈ تھے۔
پولیس کے مطابق اداکارہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی بھارت میں ہی چھپ کر مقیم تھیں جبکہ وہ 2023 میں کلکتہ آئیں تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہ مقامی باشندوں میں گھل مل جانے کے لیے بروکرز کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے یہ جعلی دستاویزات حاصل کر رہی تھیں۔ شانتا پال کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب پولیس نے ایک معمول کی جانچ کے دوران ان سے درست ویزا طلب کیا، جسے وہ پیش نہ کر سکیں۔
اس کے بعد تلاشی کے دوران ان کے پاس سے جعلی دستاویزات کے ساتھ ساتھ متعدد بنگلا دیشی پاسپورٹ اور دیگر ذاتی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے۔