ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سٹی 42: ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئی
اداکارہ عائشہ خان نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی ،اداکارہ عائشہ خان 77برس کی عمر میں انتقال کر گئی
اداکارہ عائشہ خان کے مشہور ڈراموں میں افشاں ، عروسہ، فیملی 93،مہندی سمیت کئی مقبول ڈرامے شامل ہیں ،عائشہ خان گزشتہ کئی سالوں سے ڈراموں سے دور تھیں
اداکارہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھی
اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اداکارہ عائشہ خان
پڑھیں:
متنازع شو پر عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے اپنے نئے رئیلٹی شو پر کی جانے والی تنقید پر وضاحت دے دی۔
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر عائشہ عمر کے شو لازوال عشق کے پرومو کا خوب چرچہ ہورہا ہے۔ صارفین نے ان کے شو پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کے ریلیز سے پہلے ہی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اس تنقید پر وضاحت دیتے ہوئے شو کی میزبانی کرنے والی عائشہ عمر کہا کہ یہ کوئی ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ رشتہ ازدواج پر مبنی ریئلٹی پروگرام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ زندگی کا ساتھی تلاش کرنے پر مبنی ہے۔
عائشہ نے کہا کہ شو میں پہلے سے کوئی جوڑے طے نہیں ہیں بلکہ شرکاء شو کے دوران میل جول کے ذریعے تعلقات بنائیں گے جس کا واحد مقصد شادی ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ رئیلٹی شو ٹی وی پر نہیں بلکہ یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔ تاہم عوام کی جانب سے اس قسم کے شو پر پابندی کا مطالبہ تاحال جاری ہے۔