انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کی میزبانی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027، 2029 اور 2031 فائنل کی میزبانی کی درخواست کی گئی تھی، جس کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ تینوں فائنلز انگلینڈ میں ہی منعقد ہوں گے۔

ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پہلے ہی آئی سی سی کو اگلے تینوں فائنلز کی میزبانی کے منصوبے سے آگاہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی میزبانی؛ بھارت کا خواب "پاکستان" توڑے گا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پہلے دو فائنلز کی میزبانی بھی انگلینڈ نے کی تھی، نیوزی لینڈ نے 2021 میں بھارت کیخلاف افتتاحی ٹائٹل جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا نے 2023 میں اوول میں بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 

مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ ہیڈن، اسٹین نے کمنز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2025 کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے، جہاں افریقی ٹیم تیسرا ٹائٹل جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، تیسرا روز: جنوبی افریقا کو جیت کے لیے مزید 69 رنز درکار

دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کی میزبانی انگلینڈ کے پاس ہے لیکن تینوں بار انگلش ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے سے محروم رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی میزبانی شپ فائنل فائنل کی

پڑھیں:

ناپسندیدہ ریکارڈ؛ کیمرون گرین نے بابراعظم کی فہرست میں آگئے

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں آسٹریلوی بیٹر کیمرون گرین ناپسندیدہ ریکارڈ بناکر بابراعظم کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے، جو دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے دوران نمبر 3 پوزیشن بیٹنگ کیلئے آئے کیمرون گرین جدید ٹیسٹ کی تاریخ میں کریز پر مختصر ترین قیام کرنے والی ناپسندیدہ فہرست میں داخل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ثنا میر کے نام ایک اور اعزاز، ویڈیو وائرل

کیمرون گرین نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں محض 5 گیندوں کا سامنا کیا اور وکٹ گنوابیٹھے، یہ واقعہ 1990 کے بعد تیسری پوزیشن پر کھیلتے ہوئے بلےباز کیساتھ دوسری بار پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی "کور ڈرائیور" کے چرچے

اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، انگلینڈ کے اولی پوپ اور بنگلادیش کے مومن الحق، ناپسندیدہ فہرست کا حصہ رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
  • جنوبی افریقی ٹیم 27 سال بعد آئی سی سی ٹرافی اُٹھانے میں کامیاب
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: آئی سی سی نے بھارت کی میزبانی کی درخواست مسترد کردی
  • ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ ہیڈن، اسٹین نے کمنز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا
  • ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ اسمتھ کی صورت میں آسٹریلیا کو بڑا دھچکا
  • ناپسندیدہ ریکارڈ؛ کیمرون گرین بھی بابراعظم کی فہرست میں آگئے
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی “کور ڈرائیور” کے چرچے
  • ناپسندیدہ ریکارڈ؛ کیمرون گرین نے بابراعظم کی فہرست میں آگئے
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی کور ڈرائیور کے چرچے