آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں فیلڈنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار ہوگئے۔

لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے دوران کیچ تھامنے کی کوشش میں اسٹیو اسمتھ کو انجری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انہیں فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ واقعہ جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے 20ویں اوور میں پیش آیا جب مچل اسٹارک جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی وکٹ لینے کے قریب پہنچے، انکے بیٹ سے ایج نکلا تاہم سلپ میں کھڑے اسمتھ گیند پر لپکے تاہم وہ کیچ تھامنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: اسمتھ لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیرملکی بیٹر بن گئے

اس دوران اسٹیو اسمتھ کو انگلی پر چوٹ آئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور درد کے باعث انہیں میدان بدر ہونا پڑا۔

آسٹریلوی کرکٹر طبی امداد اور اسکین کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کے بعد انکی انجری کی نوعیت کا اندازہ کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، تیسرا روز: جنوبی افریقا کو جیت کے لیے مزید 69 رنز درکار

ادھر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے تیسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے ہیں اور جیت کے لیے محض 69 رنز درکار ہیں۔ 

مڈل آرڈر بیٹر ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹیمبا باوما 65 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں اسٹیو اسمتھ لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ چیمپئین شپ جنوبی افریقا اسٹیو اسمتھ

پڑھیں:

سعید اجمل کی آسٹریلیا چیمپئنز کیخلاف تباہ کن بولنگ، 6 وکٹیں لے اڑے

لندن:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اسپنر سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلیا لیجنڈز کی ٹیم 74 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ 

سعید اجمل نے 3.5 اوورز میں صرف 16 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عماد وسیم نے 2، سہیل تنویر اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 75 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، شرجیل خان نے 32 اور صہیب مقصود نے 28 رنز اسکور کیے۔

متعلقہ مضامین

  • 18گیندوں کا نامکمل اوور، آسٹریلوی بولر نے شرمناک ریکارڈ بنا دیا
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت کا پاکستان کیخلاف کھیلنے سے پھر انکار، پاکستان کی فائنل میں رسائی
  • بھارت کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا
  • ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کا پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار
  • سعید اجمل کی آسٹریلیا چیمپئنز کیخلاف تباہ کن بولنگ، 6 وکٹیں لے اڑے
  • لیجنڈز لیگ، پاک بھارت سیمی فائنل سے قبل اہم اسپانسر پیچھے ہٹ گئے
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے
  • ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی، بھارت سے ٹاکرا ہوگا
  • ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی