data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ فائنل میں بھی گونجنے لگے۔ لارڈز کے تاریخی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں اور معرکہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ ہائی پروفائل میچ کے دوران انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین نے آسٹریلوی بیٹر مارنس لیبوشن اور جنوبی افریقی بیٹر ریان رکلٹن کے آئوٹ ہونے کے پیچھے تکنیکی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پلئیرز نے ایک ہی شاٹ کھیلتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں۔ ناصر حسین نے کہا کہ ٹھیک ہے، کور ڈرائیور آنکھوں کیلئے پرسکوں شاٹ ہے، ویرات کوہلی، بابراعظم کا خیال آتا ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما کی مثال دی کہ شاٹ کھیلتے وقت انکے ہینڈ آئی کوارڈینشن بلکل درست تھا لیکن لیبوشن اور رکیلٹن میں اسکی کمی دیکھائی دی۔ خیال رہے کہ سابق انگلش کرکٹر و کمنٹیٹر ناصر حسین غیر معمولی طور پر بابراعظم کی کور ڈرائیو کے بڑے مداح رہے ہیں، انہوں نے 2022 میں کہا تھا کہ بچوں کو سکھانے کیلئے پاکستان کے سابق کپتان کا ٹریڈ مارک شاٹ استعمال کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملیر کینٹ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے افسر جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں تیز رفتار ڈمپرز اور گاڑیوں کی بے احتیاط ڈرائیونگ کے باعث ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا،  صبح ملیر کینٹ کے علاقے جناح ایونیو پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا جب کہ شہید ملت ایکسپریس وے بلوچ کالونی پل پر مبینہ طور پر ریس کے دوران گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ایف آئی اے میں تعینات اے ایس آئی محمد ایوب خان جاں بحق ہوگئے، جاں بحق اہلکار ایئرپورٹ پر ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر واپس جارہا تھا۔

ایس او ٹریفک چوکی ملیر کینٹ ارشد علی نے بتایا کہ حادثہ صبح تقریباً 8 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا، ڈمپر ایئرپورٹ سے مال خالی کرکے واپس آرہا تھا جب کہ حادثے کے وقت ٹریفک پولیس کی نفری موقع پر موجود تھی،  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرلیا جس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی 16 اکتوبر کو ختم ہوچکا تھا۔

دوسری جانب فیروزآباد تھانے کی حدود میں شہید ملت ایکسپریس وے بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دو موٹرسائیکلوں سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو شہری شدید زخمی ہوگئے،  حادثے کے بعد گاڑی سڑک پر الٹ گئی جب کہ موقع پر موجود شہریوں کے مطابق حادثہ دو گاڑیوں کے درمیان ریس لگانے کے دوران پیش آیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان ڈرائیور عبداللہ کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جب کہ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جدید ای چالان سسٹم کے باوجود تیز رفتاری اور ریس کلچر پر قابو نہیں پایا جاسکا، جس کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع روز کا معمول بن چکا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام کو پہنچی
  • چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
  • ملیر کینٹ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
  • ویمنز ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی