زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش استعماری ایجنڈا، حکومت فوری راستے کھولے، ناصر شیرازی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیر داخلہ صاحب، آپ کہتے ہیں بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے، تو آپ ایک ایس ایچ او تعینات نہیں کر سکتے؟ زائرین کیلئے راستوں کی بندش عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے، استعمار نہیں چاہتا کہ اربعین کا اجتماع ہو، حکومت استعماری ایجنڈے کو فسلیٹیٹ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کسی طور بھی قابل قبول نہیں، یہ اقدام ہمارے بنیادی آئینی حقوق پر ضرب لگانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود لاکھوں زائرین انہی راستوں سے سفر کرتے ہوئے زیاراتِ مقامات مقدسہ کیلئے جاتے ہیں۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ وزیر داخلہ کے دورہ کوئٹہ سے توقع تھی کہ زائرین کو ریلیف دیا جائے گا، مگر محسن نقوی نے امریکہ و اسرائیل کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ تر زائرین متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، یہ عاشقان اہلبیت ساری زندگی رقم بچا بچا کر جمع کرتے ہیں اور زیارات پر جاتے ہیں، ان کا یہ بنیادی حق ہے، مگر افسوس حکومت انہیں سہولت دینے کی بجائے رکاوٹ ڈال رہی ہے۔
ناصر شیرازی نے کہا کہ آپ کہتے ہیں بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے، تو آپ ایک ایس ایچ او تعینات نہیں کر سکتے؟ انہوں نے کہا کہ زائرین کیلئے راستوں کی بندش عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے، استعمار نہیں چاہتا کہ اربعین کا اجتماع ہو، حکومت استعماری ایجنڈے کو فسلیٹیٹ کر رہی ہے۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ روٹ محفوظ بنائے اور اس کیساتھ ساتھ فیری سروس شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کا روٹ بھی ہے، یہ سکیورٹی کا بہانہ ریاست کی ناکامی ہے، یہ کسی طور قابل قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا زیادہ فلائٹس کا اعلان اس کا راہ حل نہیں، نہ اتنی تعداد میں حکومت پروازیں فراہم کر سکتی ہے اور نہ ہر زائر بائی ایئر اخراجات افورڈ کر سکتا ہے، اس لئے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر زمینی راستوں کو کھولا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش ایک ایس ایچ او زائرین کیلئے
پڑھیں:
سرویکل کینسرسنگین مگر قابلِ علاج مرض ہے: نوید حیدر شیرازی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ سرویکل کینسر ایک سنگین مگر قابلِ علاج مرض ہے، جس کے بچا کے لیے بروقت ویکسین اور آگہی مہم نہایت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین کی صحت پر توجہ دینا دراصل ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔