آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام نوجوانوں کے لیے سیاحتی مقام فورٹ منروپر تفریحی و تربیتی ٹوور کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفی نے نوجوانوں سے فلسفہِ الہی پر اور سابقہ ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان مولانا سید فرخ شمسی نے ظہور امام زمانہ عج اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی، اختتام پر دستہ امامیہ کا اہتمام کرکے نوحہ خوانی و ماتمداری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کی جانب سے طلباء کے لیے سالانہ سفیران نور تفریحی و تربیتی ٹور برائے فورٹ منرو کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملتان سے امامیہ جوانوں نے شرکت کی۔ رکن ذیلی نظارت ڈی جی خان ڈویژن سید انعام زیدی نے ذمہ داری کے موضوع پر گفتگو کی، نماز ظہرین کے بعد حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ آغا اسد نقوی نے نماز کے احکام کے موضوع پر گفتگو کی۔ سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفی نے نظر حرام کی اقسام کے موضوع پر گفتگو کی۔ دوسرے دن بعد نمازِ فجر ورزش کروائی گئی جس میں سابقہ ڈپٹی چیف اسکاوٹ علی اشتر نے ورزش کی اہمیت و اصولوں پر گفتگو کی۔ اس کے بعد حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ اسد نقوی نے شرائطِ ظہورِ امام زمانہ کے موضع پر گفتگو کی اور سوال و جواب کیے گئے۔
اس کے امامیہ نوجوانوں کو ہائیکنگ پر لے جایا گیا جہاں پر مختلف مقامات کی سیر کروائی گئی اور نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا، بعد نماز سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفی نے نوجوانوں سے فلسفہِ الہی پر اور سابقہ ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان مولانا سید فرخ شمسی نے ظہور امام زمانہ عج اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی، اختتام پر دستہ امامیہ کا اہتمام کرکے نوحہ خوانی و ماتمداری کی گئی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یومِ علی اکبرؑ، ویڈیو رپورٹ
اسلام ٹائمز: دورانِ پروگرام وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر علی حیدر کاظمی نے شرکاء کے ہمراہ رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت ﷲ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے یومِ علی اکبر علیہ السلام بعنوان ’’السنا علی الحق (کیا ہم حق پر نہیں ہیں)‘‘ کا انعقاد اسلامک ریسرچ سینٹر (آئی آر سی) میں کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز علی حمزہ نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا، جبکہ معروف نوحہ خواں احمد رضا ناصری و تراب جعفری نے بارگاہ امامت میں ہدیہ سلام پیش کیا۔ شرکاء یومِ علی اکبرؑ سے جواں فکر خطیب مولانا ہادی ولایتی اور سیکرٹری تبلیغات ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔ دورانِ پروگرام وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر علی حیدر کاظمی نے شرکاء کے ہمراہ رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت ﷲ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔ پروگرام کے آخر میں معروف نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی نے خاتونِ جنت بی بی سیدہ فاطمہ زہراء سلام ﷲ علیہا کو انکے مظلوم فرزند سید الشہداء امام حسینؑ کا پرسہ پیش کیا۔ یومِ علی اکبرؑ میں ایم ڈبلیو ایم و وحدت یوتھ کے رہنماؤں، کارکنان سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial