پاکستان کلب ماسٹر آئل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹس کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کرکٹ کلب نے تیسر ٹاون ٹائیگر کرکٹ کلب کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے اس میچ میں تیسر ٹاون ٹائیگر کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 112 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ حبیب اللہ نے 4 چوکوں کی مدد سے 34 اور طحہ رضا نے 23 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹرز میر حمزہ نے 11 رنز دیکر 4 ، سعود شکیل نے 22 رنز دیکر 3 جبکہ صایم ایوب، دانش عزیز اور عبدالمعیز نے 1-1 کھلاڑی کو آوٹ کیا کیا۔ جواب میں پاکستان کرکٹ کلب نے 11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 113 رنز بنا لئے جہاں زیب سلطان نے 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 41 ، غازی غوری نے 7 چوکوں کی مدد سے 36 ، خواجہ محمد نافع نے 2 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 21 اور رمیز عزیز نے 12 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ نوید بلوچ نے 28 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹوکیو میں منعقدہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں 28۔ 85 میٹر کی تھرو کی۔