ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی جس کے تحت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے مین آف دی میچ ایڈن مارکرم رینکنگ میں 7 درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 2 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے سعود شکیل ایک درجے ترقی کے بعد نویں، محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 16 ویں اور بابر اعظم 21 ویں نمبر پر ہیں۔

بولرز رینکنگ
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کی دوسری، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی تیسری اور پاکستان کے نعمان علی 2 درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں اور ناتھن لائن بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ْ

آل راؤنڈرز رینکنگ

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک3 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ویں نمبر پر کی رینکنگ کے بعد

پڑھیں:

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے

پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

ٹوکیو میں جیولین تھرو کا کوالیفیکشن راؤنڈ پاکستانی وقت کے مطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔

مقابلے میں جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جیولین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔

ارشد ندیم نے مداحوں سے اپنی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو مقابلے کا فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم کا بڑا امتحان آج
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
  • آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے بھارت سے نویں پوزیشن چھین لی
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری