Jang News:
2025-11-02@21:44:16 GMT

کوئٹہ میں اے این ایف کی کارروائی، 227 کلو ہیروئن برآمد

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

کوئٹہ میں اے این ایف کی کارروائی، 227 کلو ہیروئن برآمد

— فائل فوٹو

 کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 227 کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ منشیات اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔

اس کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں اسکی ہے، جبکہ اس سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، پولیس مقابلوں میں4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار، 2 فرار

کراچی:

شہر قائد میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران متعدد مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

شاہ لطیف پولیس نے بروہی چوک کے قریب ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت سونو کے نام سے ہوئی۔

 اس کے ساتھی فرار ہو گئے، گرفتار ملزم سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

الفلاح پولیس نے ملیر کالا پل کے قریب ایک مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں تھا۔

زخمی ملزم خالد اور دوسرے ملزم امیر علی کی شناخت کی گئی، ان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فونز، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔

جمشید کوارٹرز کے علاقے جہانگیر روڈ پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو بہادر زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی شعیب بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

کورنگی غریب نواز چوکی کے قریب ایک اور پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
  • جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • کراچی، پولیس مقابلوں میں4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار، 2 فرار