ایران کی اسرائیل پر جوابی کارروائی جاری، 6 ہلاک، 80 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں ملیامیٹ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
تحران( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2025ء ) ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، رات بھر سے اب تک ایران 2 سو سے زائد میزائل داغ چکا ہے، اسرائیل میں اب تک 6 ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، متعدد عمارتیں ملیامیٹ جبکہ اسرائیلی جارحیت سے ایران کے اعلیٰ فوجی افسروں اور سائنسدانوں سمیت 104 شہری شہید ہو چکے ہیں۔
ایران کے اسرائیل کے خلاف تازہ حملے کے بعد مقبوضہ گولان، گلیلی، حیفہ اور تبریسی میں سائرن بجنا شروع ہوگئے، ایرانی فوج نے شمال مغربی سلماز بارڈر پر اسرائیلی ڈرون مار گرائے، ایرانی فوج نے کئی اسرائیلی ڈرونز کو پیچھے دھکیل دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے علاقے شیفیلہ میں ایرانی میزائل حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد ڈرونز مار گرائے، ایران سے ڈرون حملے کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بھی بجے۔(جاری ہے)
دوسری جانب کمانڈر پاسداران انقلاب جنرل وحیدی نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم جب تک ضروری ہوا، جاری رہے گا، اگلے مرحلے میں اسرائیل پر دو ہزار میزائل داغے جائیں گے۔ ایران کی جانب س پہلے حملے میں 100، دوسرے میں 50 اور تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل فائر کیے گئے، اسرائیلی صحافی ایلون مزراہی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی حملے میں تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، یہ فوجی مرکز ہاکیریا کے نام سے جانا جاتا ہے جو اسرائیلی فوج کا مرکزی فوجی اڈہ ہے جہاں اسرائیلی فوج کا اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن بھی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی فوج ایران کی
پڑھیں:
شکارپور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک اغواء
—فائل فوٹوشکارپور میں انڈس ہائی وے پارکو کے مقام پر پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک کو اغواء کر لیا گیا۔
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ کچے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، آپریشن میں پولیس کی جانب سے ڈرون کی مدد لی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شہید پولیس اہلکار اور ایم پی اے غالب ڈومکی پر حملے میں بھی مطلوب تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔