مودی کی لوک سبھا میں دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنوں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
مودی کی لوک سبھا میں دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنوں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کہ مودی کی لوک سبھا تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے بھارتی بیانیے کو کرارا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریر پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی لوک سبھا تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے جو بھارتی عوام، میڈیا اور اپوزیشن نے مسترد کر دیا، پاکستان کے معرکہ حق نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ مودی کی دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنوں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے، جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر نہیں چلتا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے بلالیا چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے بلالیا سی ڈی اے بورڈ کا چودھواں اجلاس،کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری گریڈ 21کے افسر نعمان اسلم شیخ ڈی جی آئی پی او تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر چیئرمین سی ڈی اے سے نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دیدی، عازمین سے قسط وار پیسے لیے جائیں گے راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی، کل صبح 6بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مودی کی لوک سبھا
پڑھیں:
ملاقات کیلئے خط لکھنے پر یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ
چیف جسٹس نے قائد حزب اختلاف کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلا لیا، انہوں نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس کے دوسرا آپشن پوچھنے پر قائد حزب اختلاف نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے چیف جسٹس کو خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر لیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے عمر ایوب کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلا لیا، انہوں نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا جواب میں کہنا تھا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا گرفتار کر لیا جائے گا، عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمر ایوب نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ خیال رہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جمعہ کو سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔