چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے بلالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمرایوب سے رابطہ کرکے ملنے کے لیے بلالیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے عمر ایوب کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط کے معاملے پر بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پی ٹی آئی کے رہنما سے رابطہ کیا اور عمر ایوب کو جمعے کو ملنے کے لیے بلا لیا۔ذرائع نے بتایا کہ عمر ایوب نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کیا اور بتایا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا کیونکہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا، جس پرعمر ایوب نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھا تھا اور کہا کہ موجودہ عدالتی طرز عمل پاکستان کے جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے۔چیف جسٹس سے 6 نکاتی اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل درآمد کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 9 مئی مقدمات میں انصاف کا خون ہو رہا ہے، انسداد دہشت گردی عدالتوں کی رات گئے کارروائیاں منصفانہ ٹرائل کی نفی ہیں، ملزمان کو وکیل صفائی کے حق سے محروم کرنا آئینی خلاف ورزی ہے۔
عمر ایوب خان نے کہا تھا کہ میڈیا کو مقدمات تک رسائی نہ دینا شفافیت کے تقاضوں کی خلاف ورزی ہے، عدلیہ کا کام ظلم کا ہتھیار نہیں بلکہ انصاف کی بحالی ہے، پولیس اور پراسیکیوشن کی بے ضابطگیوں کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے بورڈ کا چودھواں اجلاس،کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری سی ڈی اے بورڈ کا چودھواں اجلاس،کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری گریڈ 21کے افسر نعمان اسلم شیخ ڈی جی آئی پی او تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر چیئرمین سی ڈی اے سے نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دیدی، عازمین سے قسط وار پیسے لیے جائیں گے راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی، کل صبح 6بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، سردار خان زمری کو ڈائریکٹر واٹر ڈسٹری بیوشن کا چارج سونپ دیا گیا ،کس.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس

پڑھیں:

سپریم کورٹ، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ کردیا گیا، 12 اگست کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔

اس سے قبل عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو مقرر کی گئی تھیں، جس میں جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے عمران خان کی اپیلوں پر سماعت ان کے وکیل سلمان صفدر کی استدعا پر 12 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلمان صفدر بیرون ملک موجود کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، ان کی جگہ سلمان اکرم راجا نے عدالت میں پیش ہوکر فریقین کو فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کی التواء پر کاروائی 12 اگست تک ملتوی کردی تھی۔یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس کا ملاقات کیلئے رابطہ، پکڑا جاؤنگا، اسلام آباد نہیں آ سکتا: عمر ایوب 
  • ملاقات کیلئے خط لکھنے پر یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے مدعو کرلیا
  • ملاقات کیلئے خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے مدعو کرلیا
  • 9 مئی مقدمات کی کارروائیوں پر تحفظات، شبلی فراز کا چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط
  • سپریم کورٹ، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ
  • سپریم کورٹ: عمران خان کی ضمانت  کی 8 اپیلیں آج سماعت کیلئے مقرر 
  • سپریم کورٹ،عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر