روس میں شدید زلزلے کے بعد دنیا کا بلند ترین آتش فشاں پھٹ پڑا
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
روس کے مشرقی علاقے کمچاٹکا میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد کلیوچفسکایا آتش فشاں نے بھی سرگرمی دکھانا شروع کر دی ہے۔
اس خطرناک زلزلے کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی تھی جو خطے کے ساحلی علاقے میں محسوس کیا گیا۔
کلیوچفسکایا آتش فشاں روس کے مشرق بعید کے کمچاٹکا جزیرہ نما میں واقع ہے اور یہ دنیا کے بلند ترین فعال آتش فشانوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی بلندی تقریباً 4,750 میٹر (15,584 فٹ) ہے۔
یہ بھی پڑھیے: انڈونیشیا میں 22 سال بعد آتش فشاں پھٹ گیا، 11ہزار افراد کا انخلا، سونامی کی وارننگ جاری
آتش فشاں کے مرکزی دہانے کے علاوہ اس کے نچلے ڈھلوانی علاقوں میں تقریباً 70 ضمنی دہانے اور مخروطی چوٹیاں بھی موجود ہیں جو مختلف ادوار میں لاوا اُگل چکی ہیں۔
تاریخی ریکارڈ کے مطابق کلیوچفسکایا آتش فشاں 1700ء سے اب تک 50 سے زائد بار پھٹ چکا ہے۔ ماہرین ارضیات کے مطابق آتش فشانی سرگرمی حالیہ زلزلے کے نتیجے میں متحرک ہوئی ہے تاہم ابھی نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی۔
حکام نے قریبی آبادیوں کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور ماہرین علاقے میں جاری سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتش فشاں پہاڑ روس زلزلہ لاوا.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوات: خیبرپختونخوا کے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی۔شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔