علیزہ شاہ کا ساتھی اداکارہ منسا پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اداکارہ علیزہ شاہ اور منسا کے درمیان حال ہی میں ہونے والے ایک تنازع نے قانونی جنگ کی سی صورت اختیار کرلی ہے۔
اداکارہ علیزہ شاہ نے مومنہ مقصود المعرف منساء ملک کو ایک ارب روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس بیرسٹر علی طاہر کی معرفت بھیجا ہے۔
لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منسا ملک ایک ہفتے کے اندر علیزہ شاہ سے اعلانیہ معافی مانگیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف پھیلایا گیا مواد فوری ہٹا دیں۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ کے خلاف ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔
لیگل نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مومنہ مقصود نے علیزہ شاہ کے خلاف ہتک آمیز توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔
لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ مومنہ مقصود نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر علیزہ شاہ کے خلاف ہتک آمیز الفاظ کے استعمال کا اعتراف بھی کیا ہے۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ منسا ملک نے جعلی ویڈیوز کے ذریعے علیزہ شاہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
مومنہ مقصود کیخلاف ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ مومنہ مقصود ایک ہفتے میں علیزے شاہ سے معافی مانگیں۔ مومنہ مقصود کیخلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کا ہتک عزت کا دعوا دائر کیا جائے گا۔
علیزہ اور منسا کا جھڑا کیا ہے ؟
ماضی میں علیزہ شاہ اور منسا ملک کے درمیان ڈرامہ سیٹ پر جھگڑا ہوا تھا جس میں مبینہ طور پر منسا نے علیزہ کو دھکا دیا اور تھپڑ مارا تھا۔
جس کا جواب علیزہ شاہ نے اپنی چپل منسا ملک کی طرف پھینک کر دیا تھا تاہم چپل منسا کو لگی نہیں تھی۔
اس واقعے کو حال ہی میں طول اس وقت ملا جب علیزہ شاہ نے دعویٰ کیا کہ انھیں انجان نمبرز سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
علیزہ شاہ نے کہا کہ ایسا منسا ملک کرا رہی ہیں کیوں کہ وہ مجھے قتل کی دھمکی دے چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیگل نوٹس علیزہ شاہ گیا ہے کہ نوٹس میں منسا ملک کے خلاف شاہ نے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔