UrduPoint:
2025-09-18@23:32:48 GMT

کراچی رہائش کیلئے دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

کراچی رہائش کیلئے دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2025ء) کراچی رہائش کیلئے دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار، مسلسل 18 سال سے سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی کراچی کی حالت بہتر نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق ایک عالمی سروے میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو دنیا کا چوتھا بدترین رہائشی شہر قرار دیا گیا ہے۔ دی اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے جاری کردہ لیویبلیٹی انڈیکس 2025 کے مطابق، کراچی کو 173 شہروں میں سے 170ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی پاکستان کا واحد شہر ہے جو اس درجہ بندی میں شامل ہوا۔ اس نے صرف تین شہروں ڈھاکہ (بنگلہ دیش)، طرابلس (لیبیا)، اور دمشق (شام) کو پیچھے چھوڑا۔لیویبلیٹی انڈیکس میں شہروں کی درجہ بندی پانچ شعبوں میں 30 سے زائد اشاریوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے، جن میں سلامتی، صحت، ثقافت و ماحولیات، تعلیم اور انفراسٹرکچر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ویانا، زیورخ، میلبورن، اور جنیوا بالترتیب دوسرے سے پانچویں نمبر پر رہے۔ گزشتہ سال کی فہرست میں سرفہرست رہنے والا ویانا اس بار پیچھے چلا گیا، جس کی وجہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ اور ایک ریلوے اسٹیشن پر ناکام دہشت گرد حملے بنے، جنہوں نے شہر کے اسٹیبلٹی اسکور کو متاثر کیا۔

یورپی اور شمالی امریکی شہروں کی درجہ بندی میں بھی کمی آئی ہے۔ لندن 54ویں اور نیویارک 69ویں نمبر پر آئے، جن کی درجہ بندی میں کمی کی وجہ جرائم کی بلند شرح، دہشت گردی کے خطرات اور سڑکوں کی بھیڑ رہی۔ دنیا کے سب سے بڑے شہر ٹوکیو کو 13ویں نمبر پر رکھا گیا۔برطانیہ کے تینوں شامل شہروں لندن، مانچسٹر اور ایڈنبرا کی درجہ بندی میں کمی دیکھنے میں آئی، جس کی وجوہات ملک گیر ہنگامے اور بڑھتی ہوئی بے گھری بیان کی گئی ہیں۔

کینیڈا کے چاروں شہروں، جن میں کیلگری اور ٹورنٹو شامل ہیں، ان کی صحت کے شعبے میں اسکور کم ہونے کے باعث درجہ بندی بھی متاثر ہوئی۔اس خطے میں رہائش کی مجموعی صورتحال میں سب سے زیادہ بہتری دیکھی گئی، خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہروں میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کی بدولت۔درجہ بندی میں دمشق آخری نمبر پر ہے، تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشار الاسد کی دسمبر میں معزولی اور امریکہ کی جانب سے شام پر سے معاشی پابندیاں اٹھائے جانے کے فیصلے سے اگلے سال کی فہرست میں دارالحکومت کی درجہ بندی بہتر ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بیشتر جنوبی ایشیائی شہروں کی کارکردگی ناقص رہی، جس کی بڑی وجوہات ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتا درجہ حرارت ہیں۔ کشمیر بارڈر پر فوجی کشیدگی نے ہندوستان کے پانچ شہروں کے اسٹیبلٹی اسکور کو متاثر کیا۔رپورٹ میں آخر میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ مہنگائی میں کمی کا رجحان نظر آ رہا ہے، لیکن جغرافیائی تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، جو دنیا بھر میں استحکام اور معیارِ زندگی کے لیے خطرے کا باعث بن رہا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی درجہ بندی گیا ہے

پڑھیں:

پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے لئے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے ہے، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے،پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی.

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی ہے مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرتناک شکست ہوئی بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہے پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی.

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کےلئے ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کیا ہے ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لئے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے ہے بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا. عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے.

وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے پاکستان کے لوگ اس تہذیب کا حصہ ہیں جہاں روایات کو اہمیت دی جاتی ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ہم مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں پاکستان خطے میں امن کےلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا. 

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی بچوں سے یکجہتی، جماعت اسلامی کے تحت ”کراچی چلڈرن غزہ مارچ“ لبیک یا اقصیٰ کے نعرے
  • فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی
  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
  • امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید وبا پھیلنے کا خطرہ
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان