کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 19 جون 2025ء بروز جمعرات کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
KMC کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 ذوالحجہ 1446ھ کو حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے سلسلے میں تمام دفاتر بند رہیں گے، یہ فیصلہ سٹی کونسل کراچی کی قرارداد نمبر 594، مؤرخہ 27 جنوری 2005 کے تحت کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ تعطیل صرف کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت آنے والے دفاتر پر لاگو ہو گی، وہ دفاتر جو لازمی نوعیت کی خدمات فراہم کرتے ہیں (essential services) وہ کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز مینجمنٹ KMC کی جانب سے جاری کیا گیا اور اس کی نقول میونسپل کمشنر، فنانشل ایڈوائزر، ڈائریکٹر MMD، سیکریٹری ٹو میئر، ڈپٹی میئر کے سیکریٹری، اور ماسٹر فائل کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔
یہ تعطیل نہ صرف شہر میں مذہبی روایات کے احترام کی علامت ہے بلکہ شہریوں کو بزرگ اولیاء اللہ کی خدمات کو یاد کرنے اور عقیدت کا اظہار کرنے کا بھی موقع فراہم کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رود کوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب بارے الرٹ جاری
ویب ڈیسک: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے جنوبی علاقوں، خصوصاً ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں رودکوہیوں (نالہ جات) میں نچلے سے درمیانے درجے کے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ کے مطابق آئندہ 15 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں فلیش فلڈنگ (اچانک طغیانی) کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جس سے ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان سمیت، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق متعلقہ محکموں بشمول لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کو ممکنہ امدادی کارروائیوں کے لیے تمام تر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے تحت تمام ادارے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔