Jasarat News:
2025-07-26@07:00:26 GMT

سری لنکا میں توہینِ اسلام پر بدھ رہنما کو 9 ماہ قید کی سزا

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

سری لنکا میں توہینِ اسلام پر بدھ رہنما کو 9 ماہ قید کی سزا

کولمبو:سری لنکا کی ایک عدالت نے بدھ مت کے رہنما گالاگوداتے گناناسارا کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گنانا سارا اپنے اشتعال انگیز  بیانات اور نفرت انگیز تقاریر کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور یہ سزا انہیں مذہبی منافرت پھیلانے اور توہینِ اسلام کے جرم میں دی گئی ہے۔ان کے خلاف تازہ مقدمہ اس وقت قائم کیا گیا جب انہوں نے ایک تقریب میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ مقدمے سے متعلق شواہد اور ان کے اعتراف جرم کی بنیاد پر عدالت نے انہیں قید کی سزا دی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ گناناسارا کو سزا دی گئی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے پر 4 سال کی قید کاٹ چکے ہیں، لیکن پیرول پر رہا ہونے کے بعد انہوں نے ایک بار پھر مذہبی منافرت پھیلانے کا جرم کیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے مسلم رہنماؤں نے اس فیصلے پر اظہارِ ناپسندیدگی کرتے ہوئے سزا کو ناکافی قرار دیا ہے۔ مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ عادی مجرم معمولی سزاؤں سے سبق نہیں لے رہا، جس پر اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مزید سخت سزا کا مطالبہ کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار

سابق وزیر قانون پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، ان کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ٹیم نے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے جو کہ کہنا ہے تھانہ نیو ٹاؤن آکر افسران سے کہیں، راجہ بشارت کی وکلا ٹیم بھی ضمانت ناموں سمیت تھانہ نیو ٹاؤن پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ایم ڈبلیو ایم کا غزہ فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن بنانے کا فیصلہ معطل کردیا
  • اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پرکمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا
  • توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • سینئرپی ٹی آئی رہنما اسلام آباد سے گرفتار
  • پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار
  • ناصر چنیوٹی کی بھارتی عوام سے دلجیت دوسانجھ کے خلاف نفرت بند کرنے کی اپیل
  • توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلیے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر