شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اسلام آباد پولیس کو پنجاب پولیس بننے سے روکا جائے‘، رشوت لینے کی ویڈیو پر تنقید
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رشوت کی شکایت پر ڈی آئی جی آسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈولفن فورس کے اہلکار حسن مقصود کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے، برخاست اہلکار نے دوران چیکنگ کالے شیشوں والی گاڑی کو رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کہا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی شکایت پر اسے معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا، انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’شہریوں سے 10-10 روپے رشوت لیں گے تو یہی عزت ہو گی‘ ڈرائیور نے پولیس اہلکار کے کہنے پر گاڑی نہ روکی، ویڈیو وائرل
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں، نہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت برتی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد پولیس برخاست ڈولفن فورس ڈی آئی جی اسلام آباد رشوت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ڈی ا ئی جی اسلام ا باد رشوت
پڑھیں:
لاہور؛ کار ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا، ایک اہلکار شدید زخمی
لاہور:نیو راوی پل پر شہری نے پولیس اہلکاروں پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
لاہور پولیس کے مطابق نیو راوی پل پر کار سوار نے پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش کی اور پھر ناکہ توڑتے ہوئے کار پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیْ
پولیس نے بتایا کہ کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار صدیق شدید زخمی ہوگیا ہے اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، ناکے پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا ہے اور ڈرائیور کی شناخت سید ظفر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش جاری ہے۔