City 42:
2025-04-26@03:56:38 GMT

ملالہ یوسفزئی کل اپنے وطن پاکستان آ رہی ہیں

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

سٹی42:  نوبیل لورئیٹ ، بچیوں کی تعلیم کے حق کی سرگرم وکیل ملالہ یوسفزئی کل اپنے وطن پاکستان آ رہی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کو سوات میں خوارجی دہشتگردوں نے  اس وقت سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ سکول سے گھر واپس جانے کے لئے سکول وین میں سوار تھیں۔ اس حملے کے وقت ملالہ کی عمر 15 سال تھی۔ عسکری ہسپتال میں ان کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹروں نے سر توڑ کوششیں کیں، سر کی مزید پیچیدہ سرجری کے لئے انہیں لندن جانا پڑا۔ تب سے وہ وہیں مقیم ہیں تاہم دو مرتبہ پاکستان آ چکی ہیں۔

مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک

 ملالہ یوسف زئی اسلام آباد میں  ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لیے دو دن تک پاکستان میں رہیں گی۔ 

وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کنے بتایا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کو ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گی۔اس ایجوکیشن کانفرنس کا عنوان "مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم " ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنے علاقہ سوات میں خوارجی دہشتگردوں کے قبضہ کے دوران تعلیم جاری رکھنے کے تجربات کو  روزنامچہ / ڈائری میں قلم بند کیا تھا، ان کی تحریروں کو ایک بین الاقوامی نیوز آؤٹ لیٹ نے قلمی نام سے باقاعدگی سے شائع کیا اور وہ بچیوں کے تعلیم کے حق کی داعی کی حیثیت سے ابھریں،کم عمر ملالہ کے اس امیج  سے خوف زدہ ہو کر خوارجی دہشتگردوں نے ان پر سکول سے واپسی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 09جنوری ، 2024

ملالہ یوسف زئی نے حملہ میں زندہ بچ جانے کے بعد بچیوں کی تعلیم کے مقصد کے ساتھ وابستگی برقرار رکھی، ان کی بلند حوصلگی سے متاثر ہو کر نویبل پرائز کمیٹی نے ملالہ یوسف زئی کو نوبیل پرائز کے لئے منتخب کیا اور وہ  اب تک سب سے کم عمر نوبیل لورئیٹ بن گئیں۔ 10 اکتوبر 2014ء کو ملالہ کو بچوں اور کم عمر افراد کی آزادی اور تمام بچوں کو تعلیم کے حق کے بارے جدوجہد کرنے پر 2014ء کا نوبل امن انعام دیا گیا ۔

پنجاب میں ترقیاتی سکیموں  و منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لئے نئی حکمت عملی مرتب

ملالہ یوسفزئی لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اس کے ساتھ دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم کے لئے مہم چلانے میں اپنی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے اور اقوام متحدہ سمیت ہر دستیاب پلیٹ فارم سے کام کر رہی ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ملالہ یوسفزئی ملالہ یوسفزئی ملالہ یوسفزئی ملالہ یوسفزئی تعلیم کے کے لئے

پڑھیں:

بلوچستان کی قابل فخر آئی ٹی یونیورسٹی جہاں طلبہ وطالبات پُرامن ماحول تعلیم حاصل کر رہے ہیں

 بلوچستان کی آئی ٹی یونیورسٹی کے کیمپس میں طلبہ و طالبات پُرامن ماحول میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

بلوچستان کے بارے میں کچھ نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا یک طرفہ ایسی خبریں نشر کر رہے ہوتے ہیں جن میں تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی یا محدود ہونے کا ذکر ہوتا ہے۔

تاہم، حقیقت اس کے برعکس ہے۔ آج ہم آپ کو بلوچستان کی اس جدید آئی ٹی یونیورسٹی کے کیمپس میں لے کر چلیں گے، جہاں پُرامن ماحول میں تدریسی عمل جاری ہے، اور طلبہ و طالبات مکمل جوش و جذبے سے اپنی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پانی کی قلت جیسے مشترکہ مسائل کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ،   چیئرمین سینٹ 
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ظالمانہ اقدام ہے: شازیہ مری
  • اولاد کی تعلیم و تربیت
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا سخت ردعمل
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں:یوسف رضا گیلانی
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
  • بلوچستان کی قابل فخر آئی ٹی یونیورسٹی جہاں طلبہ وطالبات پُرامن ماحول تعلیم حاصل کر رہے ہیں
  • کم عمری کی شادی حاملہ خواتین میں موت کا بڑا سبب، ڈبلیو ایچ او
  • پاکستان سے بےدخلی کے بعد ہزارہا افغان طالبات تعلیم سے محروم
  • پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی