محمد آصف کونچ والا کی لطیف آباد بزنس فور م کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر محمد آصف میمن کونچ والا، جنرل سیکرٹری ایوب شیخ ،چیئرمین عدنان خان دیسوالی نے اپنے ایک بیان میں لطیف آباد کی سب سے بڑی تاجر انجمن لطیف آباد بزنس فورم کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان قیادت تحصیل میں تاجروں کے مسائل کیلےے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔ انہوں
نے کہا کہ نوجوانوں کو قیادت کی منتقلی ایک اچھا اقدام ہے جس پر ہم حیدر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر اویس خان کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ نئی کمیٹی کی تشکیل کا عمل خوش اسلوبی کیساتھ مکمل کیا۔ آصف میمن کونچ والا و دیگر نے سابق صدر آل لطیف آباد بزنس فورم مرزا حسّام بیگ و دیگر کی کاوشوں کو بھی سراہا اور انہیں اپنی مدّت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی صدر آصف میمن کونچ والا نے نئی آنے والے کمیٹی عہدیداران وممبران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لطیف آباد
پڑھیں:
ایم کیو ایم نے بجٹ اجلاس میں اپنی فرسٹریشن ظاہر کی، شرجیل میمن
شرجیل میمن—فائل فوٹوسینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے صوبائی حکومت کے بجٹ اجلاس میں اپنی فرسٹریشن کا اظہار کیا، انہیں احتجاج کرنا تھا تو بجٹ پر کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے مفادات عوام کے ساتھ نہیں بلکہ اُن کی پرانی سیاست میں ہیں، غنڈہ گردی کرنے والوں کو پیغام ہے کہ پہلے بھی ان سے نہیں ڈرے اور اب بھی نہیں ڈریں گے۔
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے تاریخی بجٹ کے ذریعے اس مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا ہے، خصوصی طور پر صحت اور تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست سب کے سامنے ہے، یہ بلدیاتی الیکشن سے اس لیے بھاگے کیونکہ عوام میں مقبولیت نہیں، اپوزیشن جماعتوں کا اسمبلی احتجاج پری پلان تھا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ تقریر شروع ہونے سے پہلے ہے پلے کارڈ لیکر آئے، ایم کیو ایم کے پاس حقیقی مینڈیٹ ہوتا تو کے4 پر وفاق کے 3 اعشاریہ 2 ارب رکھے جانے پر اواز اٹھاتے، متحدہ ایکسپوز ہوتی جا رہی ہے۔
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ بجٹ کی جتنی بڑی اسکیمیں ہیں کراچی میں ہیں، ایم کیو ایم والوں نے اپنے قائد کو ڈس اون کیا ہے، ان کی حکومت میں اسپتالوں کی حالت آپ کے سامنے تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ وہ کل شارع بھٹو کے فیز ٹو کا افتتاح کریں گے، جام صادق کے ساتھ بننے والا پل اس ماہ کی آخر میں مکمل ہو جائےگا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ایران پر حملے کا بہانہ بنا کر ڈرامہ کرنےکی کوشش کی گئی، وزیر اعلیٰ نے تقریر کی شروعات ہی ایران سے کی اور اجلاس ختم ہونے کے ایک منٹ بعد ہی ایران پر بات کی گئی۔