مریم نواز عمران خان بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی عمران خان بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔
مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز بانی پی ٹی آئی جیسا بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، عمران خان شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں، شریف خاندان کو خواب میں بھی بانی پی ٹی آئی نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، پنجاب کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے کے بجائے لندن منتقل ہو رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کے پی پہلا قرض اتارنے والا صوبہ بن گیا ہے، جو لیڈر سردرد کے علاج کیلئے بھی لندن جاتا ہو وہ عوام کیلئے کیا کرے گا؟
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ چچا اور بھتیجی دونوں وفاقی اور صوبائی خزانے کو لوٹنے میں مصروف ہیں، شریف خاندان کے منی لانڈرنگ قصے زبان زدعام ہیں، حکومت نے اس بار کرپشن کے ساتھ لاقانونیت کو بھی فروغ دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی مریم نواز کے بجائے
پڑھیں:
سندھ حکومت کراچی کے مکینوں سے ظلم و زیادتیاں بن کرے، بلال سلیم قادری
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے، ای چالان کے نام پر عوام پر ظلم بند کیا جائے، اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کراچی کے مکینوں پر ظلم و زیادتیاں بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ای چالان اور کراچی والوں کے مسائل پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے، مگر یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، شہری پانی، بجلی، صفائی اور ٹرانسپورٹ کے شدید مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ حکومتی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام ٹیکس دیتے ہیں مگر بدلے میں مسائل ہی ملتے ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلیاں کچرے کے ڈھیر میں تبدیل اور پینے کا صاف پانی نایاب ہے، سندھ حکومت کو چاہیئے کہ عوام دشمن پالیسیوں کے بجائے شہریوں کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے۔ بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب مزید ناانصافیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ای چالان کے ذریعے ان کی جیبوں پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں پریشان ہیں،ایسے میں ای چالان کا نظام عوام دشمن اقدام ہے، شہرِ قائد کے مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، مگر کراچی کو آن کرنے والی جماعتوں کی خاموشی خود ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بلدیاتی نااہلی کے بوجھ تلے پس چکی ہے، مگر حکومت کو صرف ریونیو بڑھانے کی فکر ہے۔