Daily Mumtaz:
2025-04-25@09:52:36 GMT

امارات میں بسے افراد کیلئے نئے فیملی قوانین

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

امارات میں بسے افراد کیلئے نئے فیملی قوانین

متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کیلئے نئے فیملی قوانین آگئے، نیا فیملی قانون اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

نئے فیملی قوانین اماراتی اور غیرملکی دونوں خاندانوں پر لاگو ہوگا، بچوں کے اماراتی قومی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال پر قانونی کارروائی ہوگی۔

فیملی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور جیل بھی ہوسکتی ہے، بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں ہوں گی۔

نئے قوانین کے تحت بچوں کی تحویل عمر میں توسیع کی گئی ہے، جبکہ غیر مسلم ماؤں کو بھی بچوں کی تحویل کا حق دیا گیا ہے۔

اماراتی نئے قوانین کے مطابق 15 سال کے بچے خود فیصلہ کرسکیں گے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ھادی الحسینی سے ملاقات کی۔

واشنگٹن میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو پاکستان کے معاشی اشاریوں، حالیہ فِچ کی طرف سے خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔ 

انہوں نے مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا اور کرپٹو کرنسی کے ضابطہ کار سے متعلق متحدہ عرب امارات کے تجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مالیات کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • وزارت صحت کا حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کیلئے اقدامات
  • پنجاب پولیس کے میٹرک پاس بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کا فیصلہ
  • اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان
  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف
  • قصور، بچوں کی لڑائی سنگین تصادم میں تبدیل، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • یورپی یونین نے ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا
  • امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
  • ایتھوپیا: امدادی کٹوتیوں کے باعث لاکھوں افراد کو فاقہ کشی کا سامنا
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی