رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف---فائل فوٹو 

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پورے یورپ کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ یورپ کی فضاوں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا ہے، برطانیہ کے لیے بھی قومی ایئر لائن کی براہِ راست پروازوں کا اجراء جلد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھر لی ہے، پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کی 100 فیصد بکنگ ہوئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار ہیں، قومی ایئر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔

پابندی ختم، PIA کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی

یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے، ہم چاہیں گے کہ قومی ایئرلائن کی نج کاری کی جائے، قوی ایئر لائن ہماری شناخت ہے جس سے ہم محروم کر دیے گئے تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ قومی ایئر لائن پاکستانیوں کی میتیں بغیر کسی چارجز کے مفت لے کر آتی تھی، اوورسیز پاکستانی اس سہولت سے محروم ہو گئے تھے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ایک غیر ذمے دارانہ بیان نے قومی ایئر لائن کو بہت نقصان پہنچایا، ایسے غیر ذمے دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن کی پرواز کہ قومی ایئر خواجہ ا صف نے کہا کے لیے

پڑھیں:

بھارت کا ہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے خطرہ ہے: صدرِ مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری---فائل فوٹو 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

عید الاضحٰی پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدرِمملکت آصف زرداری کو فون، عید کی مبارکباد

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سپورٹ کر کے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

صدرِ مملکت نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کے لیے كام کرنا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اقتصادی سروے پیش؛وزیر خزانہ کی نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف
  • بھارت کا ہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے خطرہ ہے: صدرِ مملکت
  • ہندوتوا نظریہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن چکا ہے:صدر آصف زرداری
  • خواجہ سعد رفیق کی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، سپاہیوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ
  • عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی، مختلف ایئرپورٹس کی 24 پروازیں منسوخ
  • ’بدقسمتی‘، خواجہ آصف کا غزہ سے متعلق مسلم دنیا کی خاموشی پر اظہار افسوس
  • فلسطین کی آزمائش پر عالم اسلام خاموش، اللہ دشمنوں کو نابود کرے: خواجہ آصف
  • فلسطینی اس وقت آزمائش میں ہیں، عالم اسلام خاموش ہے، خواجہ آصف