مہنگائی کی نئی شرح جاری؛ ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 2.
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 31.40 فیصد کم ہوئی، اسی طرح آلو 10.36 فیصد سستے ہوئے۔ ایک ہفتے میں انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی۔ ان کے علاوہ پیاز، چاول، دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات
7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ جنوبی علاقوں (بالائی /وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں) میں 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی (شام /رات) کے اوقات میں بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کردیے گئے، مریم اورنگزیب
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
جمعے کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 48، دادو 47 اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عید کی تعطیلات میں موسم عید میں موسم محکمہ موسمیات