میرواعظ کشمیر نے کہا کہ اپنے ایمان کی حفاظت کیساتھ ساتھ یہ ہماری دینی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم ماحول کے تحفظ کیلئے کام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ کشمیر اپنی تہذیب، ثقافت اور وراثت کے اعتبار سے ایک الگ پہچان رکھتا ہے، ایسے میں نوجوان نسل کو اپنی وراثت، تاریخ اور ثقافت سے متعلق جانکاری رکھنا اور روشناس ہونا بے حد اہم ہے۔ ان باتوں کا اظہار میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل انجمن اوقاف جامع مسجد اور میرواعظ فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے تیار کردہ اسلامی فن خطاطی سے مزین کیلنڈر کی رونمائی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی فن خطاطی ہماری تہذیب اور وراثت کی خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ کے کلام کی ابدی حکمت سے جوڑتا ہے اور ایسی روایات کو محفوظ رکھنا ہماری علمی اور روحانی ذمہ داری ہے جو ہمیں اپنی شناخت اور ایمان سے جڑے رہنے میں مدد دیتی ہے۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ 2025ء کا کیلنڈر ہمیں نہ صرف اپنی روایات کی یاد دہانی کراتا ہے بلکہ ماحول کے تحفظ کی ہماری مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ایمان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ یہ ہماری دینی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم ماحول کے تحفظ کے لئے کام کریں۔ احادیث اور حضور نبی کریم (ص) کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے اس بات پر زور دیا کہ بلا امتیاز اللہ کی مخلوق کا خیال رکھنا، فضول خرچی سے بچنا اور قدرتی ماحول کا تحفظ کرنا ایک مسلمان کا بنیادی فریضہ ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کی موجودہ صورتحال خصوصاً ماحولیات کی عدم توازن کو حد درجہ تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دریائے جہلم کا پانی اس وقت تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے اور یہ مسئلہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، گلیشیئرز کے پگھلنے اور قلیل بارشوں کے باعث پیدا ہوا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 60 سالوں میں جموں و کشمیر کے 30 فیصد گلیشیئرز پگھل چکے ہیں اور اگر یہ رجحان جاری رہا تو صدی کے آخر تک 70 فیصد گلیشیئرز ختم ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی توجہ دلائی کہ بے ہنگم شہری تعمیرات تیزی سے زرعی زمین اور باغات کو نگل رہے ہیں۔ اگرچہ ترقی ضروری ہے لیکن یہ سب ماحول اور ماحولیاتی توازن کو بگاڑنے کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیئے اور یہاں کے قدرتی وسائل اور کشمیر کی خوبصورتی کو آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ رکھنے کے لئے توازن قائم رکھنا انتہائی ناگزیر ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے حکومت، سول سوسائٹی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ان چیلنجز سے نمٹنے اور کشمیر کی قدرتی اور ثقافتی وراثت کی حفاظت کے لئے اجتماعی اقدامات کریں۔ میرواعظ عمر فاروق نے اس موقعہ پر اللہ سے دعا کی کہ وہ ہمیں ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے حکمت، توازن، اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان اہم مسائل کو حل کرنے اور خطے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب حکمت عملی اور جامع منصوبہ بندی تیار کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میرواعظ عمر فاروق نے نے کہا کہ انہوں نے کے لئے ہے اور

پڑھیں:

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن

احتجاجی کال بھارت کی جانب سے  وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کرنے کی پالیسی کے خلاف دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹ ڈاؤن ہڑتال ہے۔مقبوضہ کشمیر میں آج معمولاتِ زندگی مکمل طور پر معطل رہیں گے۔ یہ شٹ ڈاؤن ہڑتال کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر بھارت کے متنازع اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی، جس کا مقصد بھارتی حکومت کے ظالمانہ قوانین اور ناپاک عزائم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ احتجاجی کال بھارت کی جانب سے  وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کرنے کی پالیسی کے خلاف دی گئی ہے۔

حریت قیادت کا کہنا ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں کی سیاسی، مذہبی اور ثقافتی شناخت کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ مقبوضہ وادی میں شٹ ڈاؤن کے دوران سرینگر میں احتجاجی مارچ  بھی کیا جائے گا، جہاں کشمیری عوام سڑکوں پر نکل کر متنازع بھارتی قوانین کے خلاف آواز بلند کریں گے۔حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وقف قانون میں ترمیم دراصل ایک بڑی سازش کا حصہ ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کی مذہبی خودمختاری کو محدود کرنا اور مقبوضہ علاقے کے اصل باشندوں کو بے اختیار کرنا ہے۔

علاوہ ازیں حریت قیادت نے کہا کہ بھارتی ریاستی ادارے فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے  کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ بھارت عالمی سطح پر کشمیری جدوجہد کو دہشت گردی کے طور پر پیش کر کے سچ کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنائے۔ کشمیری عوام پر جبر، ان کی تحریک آزادی کو دبانے کے ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مکمل شٹ ڈاؤن
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن
  • بھارت کے انتہا پسندوں نے ملک میں موجود کشمیری طلبا کی زندگی اجیرن کردی
  • پہلگام حملے کے بعد بھارت بھر میں کشمیری طلاب پر ظلم و تشدد کیا گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاون، 1500سے زائد کشمیری گرفتار
  • بھارت کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل ہڑتال کی جائے گی
  • سندھ میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیاں خریدنے کیخلاف جماعت اسلامی سپریم کورٹ پہنچ گئی
  • سیاحوں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں اور کشمیری روایات کے سراسر منافی ہیں، میرواعظ عمر فاروق
  • مسلم امہ کو کمزور کرنیکی سازشوں کے خلاف اتحاد کی ضرورت ہے، میرواعظ عمر فاروق