نجی حج کمپنیوں کو بکنگ کے لیے اجازت دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
وزارتِ مذہبی امور نے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق وزارت نےنجی حج کمپنیوں کوبکنگ کی اجازت دے دی ہے، رواں سال نجی حج سکیم کی بکنگ 10 جنوری سے 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امسال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے، ترجمان مذہبی امور
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مختلف حج پیکیجز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں، تفصیلات کے مطابق نجی اسکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے ہیں۔
حج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے (SPA)کے مطابق پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کریں گی، اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج ’حج پالیسی فامولیشن کمیٹی‘ سے منظور کروانا ہو گا
حج منظم کو 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت لازمی طور پر مکمل تفصیل فراہم کرنا ہوں گی، 3 ملین سے زائد حج پیکیج بیچنے اور خریدنے والوں کے کوائف ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک
ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ نجی عازمین حج بکنگ کرواتے وقت وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ ’پاک حج‘ سے لازمی تصدیق کرلیں، پیسوں کا لین دین صرف کمپنی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کریں اور سہولیات کا معاہدہ لازمی طلب کریں۔
وزارت کی جانب سے نجی عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج کے لیے بکنگ کرواتے وقت حج پیکیج کی سہولیات کو اچھی طرح سمجھ لیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بکنگ عازمین حج نجی حج کمپنیاں وزارت مذہبی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نجی حج کمپنیاں کے لیے
پڑھیں:
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز
اسلام آباد:گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے، اس سال حج پر جانے کے خواہش مندوں کیلئے آخری موقع ہے اور پورٹل آج بند ہوجائے گا۔
وزات مذہبی امور کے مطابق رہ جانے والے حاجی آج رات بارہ بجے تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، گزشتہ برس رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین اب تک رجسٹریشن کراچکے ہیں، وزرات مذمبی امور نے سیلاب کے باعث رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی تھی۔
ذرائع وزرات مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے، باقی بچ جانے والے کوٹا پر کمپنی کو نئے عازمین کی بکنگ کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے عازمین کسی اضافی اخراجات کے بغیر حج کرسکیں گے، منظمہ کمپنی کیلئے بھی عازمین کی تفصیلات اور رقوم منتقلی کا آج آخری روز، منظمہ کمپنی کو گزشتہ برس کے عازمین کی رقوم سعودی عرب منتقلی کا ثبوت دینا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بینکنگ چینلز سے رقوم منتقلی کا ثبوت نہ دینے پر کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی، منظمہ کمپنیوں کا کوٹا منسوخ کرنے سمیت بھاری جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے، وزرات نے 12 کمپنیوں کو رقوم بینکنگ چینلز کے ذریعے نہ بھجنے پر نوٹس کیا تھا۔