Daily Ausaf:
2025-04-26@04:01:33 GMT

مہر بانو قریشی کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کرارا جواب

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

ملتان (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما مہربانوقریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے پاس جانوروں کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہر بانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے مخالف امیدوار ضمنی الیکشن میں بھی ہارے تھے، دھاندلی کے بغیر مخالفین جیت نہیں سکتے تھے۔

مہر بانو کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں انصاف کا نظام قائم کریں گے، سیاسی استحکام انصاف کے بعد ہی آئے گا، اس ملک میں صرف انصاف کی ضرورت ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایک سو اسی دن کے اندر الیکشن پیٹیشن کا فیصلہ دینا چاہیے تھا، لیکن 10ماہ بعدبھی صرف 27فیصد الیکشن ٹربیونلز کے فیصلے ہوئے۔

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی کی وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ پر موجود جعلی وزیراعلیٰ دھمکیاں اور تڑیاں دیتی ہیں۔ جس کو وہ علاج کہتی ہیں ہم اُس کو فراڈ، فریب اور فسطایت اور انصاف کا گلا گھوٹنا کہتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by ARY News (@arynewstv)


انھوں نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا پنجاب کی وزیراعلیٰ خود جعلی طور پر بیٹھی ہیں، ان کے پاس جانوروں کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت میں پانچ ہمارے لیڈرز بند ہیں، میرٹ پر فیصلہ ہوجائے تو ہمارے لیڈر ایک دن میں باہر ہوں گے ، القادر ٹرسٹ کیس بھی جھوٹا ہے،سارے کیسز سیاسی انتقام ہیں، مجھے امید ہے اگلی سماعت پر میرٹ پر بات ہوگی۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا تھا کہ ہم نہ صرف جانوروں کی بیماریوں کا علاج کریں گے بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کو جو بیماریاں ہیں اس کا بھی اچھا علاج کریں گے۔

مزیدپڑھیں:بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہوئے کہا کا علاج

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی کا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرانے پر شکریہ ادا کیا۔

ارکان اسمبلی نے مہنگائی میں کمی اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباددی۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ مریم نوازشریف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔ ادویات کاتمام سرکاری ہسپتالوں سے فری ملنا پنجاب حکومت کی کارکردگی کو چارچاند لگارہا ہے۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی عارف محمود گل نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ستھرا پنجاب پروگرام سے شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی کا نظام قابل تحسین ہے۔

صوبائی اسمبلی کے رکن آغا علی حیدر نے کہا کہ اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف صوبے کے لوگوں میں گھرکررہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے۔ قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔ پاکستان کے عوام کی خدمت کرنا ہی مسلم لیگ (ن)کا کام ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام سے کیے وعدے ان شاء اللہ پوراکریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیر آباد، گکھڑ منڈی کے اچانک دورے
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز