نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے؟وفاقی حکومت کی جانب سے پیکیج کی تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی اور نجی عازمین حج کے پیکیج کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ نجی حج سکیم کی بکنگ 10 جنوری تا 31 جنوری 2025 جاری رہے گی، نجی حج سکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجی سکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے ہیں اورحج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے ایس پی اے کے مطابق پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج “حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی” سے منظور کروانا ہوگا، حج منظم کو 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت مکمل تفصیل فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 3 ملین سے زائد حج پیکیج بیچنے اور خریدنے والوں کے کوائف ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ نجی عازمینِ حج بکنگ کرواتے وقت وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ “پاک حج” سے لازمی تصدیق کر لیں، پیسوں کا لین دین صرف کمپنی کے بینک اکاو¿نٹ کے ذریعے کریں اور سہولیات کا معاہدہ لازمی طلب کریں۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ نجی عازمین حج بکنگ کرواتے وقت حج پیکیج کی سہولیات کو اچھی طرح سمجھ لیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نئی ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔
ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، ایس او پیز کے تحت فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملہ کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
اسلام آباد کے شہری بغیر کیپ ریسٹورنٹ عملہ کی نشاندہی لازمی کریں، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیم کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت کردی گئی۔
فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں،شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔