کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اس سے قبل بگن میں سرکاری گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں چار جنوری کو فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فائرنگ کی پر فائرنگ پولیس نے پر پولیس بکتر بند
پڑھیں:
نیو میکسیکو یونیورسٹی میں فائرنگ، 18 سالہ نوجوان گرفتار
نیو میکسیکو یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا ہلاک اور 19 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولیس نے 18 سالہ جان فیونٹس کو گرفتار کر کے قتل، اقدامِ قتل اور شواہد چھپانے کے الزامات عائد کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں فائرنگ، 2 فائر فائٹرز ہلاک، حملہ آور مردہ حالت میں ملا
واقعہ جمعے کی رات پیش آیا، جب 4 نوجوان ہاسٹل میں ویڈیو گیم کھیل رہے تھے۔
عینی شاہد کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں تھا اور اس نے 14 سالہ لڑکے کو سر میں گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے چوری شدہ پستول، خون اور دیگر شواہد برآمد ہوئے۔
فائرنگ کے بعد کیمپس عارضی طور پر بند کیا گیا، تاہم ہفتے سے دوبارہ کھول دیا گیا۔ یونیورسٹی نے طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فائرنگ قتل نیو میکسیکو یونیورسٹی