Jasarat News:
2025-04-25@03:04:23 GMT

چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی وفد کل پنڈی اسٹیڈیم کا جائزہ لے گا

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی وفد کل پنڈی اسٹیڈیم کا جائزہ لے گا

راولپنڈی:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کا 6 رکنی وفد کل (ہفتے کو) پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفد راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لے گا، جہاں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران 3 اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ میچز 24 فروری کو بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان، 25 فروری کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان اور 27 فروری کو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوں گے۔

آئی سی سی کے وفد کو پنڈی اسٹیڈیم آمد پر پی سی بی کے حکام اور آفیشلز تزئین و آرائش کے عمل پر بریفنگ دیں گے۔ اس دورے کے بعد وفد لاہور جائے گا جہاں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیراتی پیشرفت اور سہولتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی کا وفد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کر چکا ہے۔ یہ آئی سی سی کا پاکستان آنے والا چوتھا وفد ہے جو چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لے رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کا جائزہ

پڑھیں:

مہنگائی کا دباؤ کم؛ 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک

کراچی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا دباؤ  کم ہونے سے 2024ء میں مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی ہے۔

بینک دولت پاکستان نے  اپنی سالانہ نمائندہ  اشاعت  مالی  استحکام کا جائزہ برائے سال 2024ء جاری کر دی ہے۔ یہ جائزہ  اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ، 1956ء کی سیکشن 39 (3) کے تقاضوں کے مطابق تیار اور شائع کیا گیا ہے۔

رپوڑٹ کے مطابق 2024 کے دوران  مجموعی معاشی حالات میں خاصی بہتری آئی۔مالیاتی صورت حال میں بہتری، روپیہ اور ڈالر کی مستحکم مساوات، معاشی سرگرمی میں اضافے اور بیرونی کھاتے کے توازن میں بہتری  سے ہوتی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق  معاشی  ماحول میں تبدیلی کے ساتھ مالی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ بھی کم ہوگیا۔ بینکاری کے شعبے  نے مستحکم کارکردگی دکھائی اور اپنی مالی مضبوطی برقرار رکھی جب کہ  بینکوں کی بیلنس شیٹ میں 2024ء کے دوران 15.8 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح مالی شعبہ بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں مالی مارکیٹ کے انفرا اسٹرکچر سمیت مالی شعبے کے مختلف اجزا کی کارکردگی خطرات  کی جانچ کو پیش کیا گیا اور کارپوریٹ شعبے  کی مالی صحت کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اثاثوں میں توسیع سرمایہ کاری اور قرضوں دونوں کی وجہ سے ہوئی، جس سے  نجی شعبے کے قرضوں میں مستحکم بحالی دیکھی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے موجود ہیں؟
  • مہنگائی کا دباؤ کم؛ 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • انڈیا اور پاکستان کے درمیان دریاؤں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟
  • سندھ طاس معاہدہ کیا ہے ؟ مکمل تفصیل جانئے
  • پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
  • کیا پاک افغان تعلقات میں تجارت کے ذریعے بہتری آئے گی؟
  • وفاقی وزیر مصدق ملک کا یو این ڈی پی کے وفد کے ہمراہ شگر کا دورہ
  • چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ لیا گیا
  • پاکستانی وزیراعظم آج ترکی کے دورے پر