متحدہ عرب امارات میں نئے خاندانی قوانین متعارف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں خاندانی قانون میں زبردست تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا اطلاق رواں برس اپریل سے ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بچوں کی تحویل، مالی حقوق اور تعلیمی سرپرستی جیسے اہم خاندانی نوعیت کے قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ان ترمیم میں شادی کےلیے عمر کی حد، والدین کے ساتھ بدسلوکی سمیت بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کو بڑھانا ہے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کی والد کی تحویل میں دینے کی عمر میں
توسیع کرکے 18 سال کردی گئی۔ اس سے پہلے بچے ماو¿ں کے پاس رہیں گے۔ نئی دفعات کے تحت 15 سال کی عمر کے بچوں کو یہ انتخاب کرنے کی اجازت ہے کہ وہ ماں یا باپ میں سے کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ تاہم عدالت کا ان کے انتخاب کو ان کے بہترین مفاد میں ہونے کی جانچ کرے گی۔ سنگین طبی یا نفسیاتی حالات کے حامل بچے 18 سال کی عمر کے بعد بھی ماں کے پاس ہی رہیں گے جب تک کہ عدالت کو یہ معلوم نہ ہو کہ متبادل انتظام بچے کی بہتر خدمت کرتا ہے۔ قانون میں کی گئی نئی ترمیم کے مطابق اب غیر مسلم ماو¿ں کو اجازت ہے کہ وہ عدالت کی منظوری سے اپنے 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ان کے مسلمان والد سے اپنی تحویل میں لے سکیں۔ نئے قوانین کے تحت بیویاں اب 6 ماہ تک بیک ڈیٹڈ مینٹی ننس کا دعویٰ کر سکتی ہیں اور لازمی رقم میں اضافے کی درخواست کر سکتی ہیں۔ ماہانہ وظیفے میں اضافے کا مطالبہ بھی کرسکتی ہیں۔ اسی طرح بچوں کی شناختی دستاویزات کو سنبھالنے کے حوالے سے سخت ترامیم متعارف کرائی گئی ہیں۔ سفری شرائط کی خلاف ورزی یا بچوں کی سرپرستی کے دستاویزات فراہم کرنے میں ناکامی پر 5 ہزار درہم سے 10 ہزار درہم تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہریوں کیلئے بہترین سہولت، نادرا نے بڑا اعلان کردیا
ویب ڈیسک : نادرا نے شہریوں کے لیے ایک بہترین سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
حال ہی میں نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پاک آئی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن پیش کرنے کے لیے جلد متعارف کروائی جائے گی۔ فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
اسمارٹ آئی ڈی، سی آر سی (بے فارم) اور ایف آر سی کی درخواستوں کی فیس ای سہولت، جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔