نئے کینالوں کا کام فوری طور پر روکا جائے،عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی نائب صدر حور النساء پلیجو، ستار رند اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ راحیل بھٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 6 نئے کینالوں کے منصوبے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، نئے کینالوں کا کام فوری طور پر روکا اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دریائے سندھ کا تاریخی بہاؤ بحال نہیں کیا جاتا، عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی کے تحفظ کے لیے سانا کی جانب سے ہونے والی پانی کانفرنس میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند اور سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں وفد کے ساتھ شرکت کریں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار کی لالچ میں دریائے سندھ کو بیچ دیا، سندھ کے عوام پُرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے پیپلز پارٹی کے اس سودے کو ناکام بنا کر دریائے سندھ کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں، سندھ کے عوام اپنی دھرتی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں کو ختم کر کے زمینیں مقامی بے زمین کسانوں کو دی جائیں اور زراعت کو فروغ دینے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دریائے سندھ عوامی تحریک نے کہا کہ
پڑھیں:
گورنرسندھ کاکراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں پربندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ واقعہ کا نوٹس لیں، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کریں، قانون سب کےلیے برابر ہوگا تو لوگ پولیس پر اعتماد کریں گے۔گورنرسندھ نے ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق شخص کے لواحقین سےاظہارتعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ جاں بحق شخص کی زخمی اہلیہ کو ہر ممکن طبی امداد دی جائے۔گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی پربھاری چالان کیے جارہے ہیں، ٹریفک حادثات میں لوگوں کی جان لینے والوں کوبھی عبرتناک سزادی جائے۔