لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز جانوروں کے ساتھ سیاسی بونوں اور سیاسی نیم پاگلوں کا بھی علاج کریں گی۔ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ اچنبھے کی بات ہے کہ جعلی پیری مریدی کا کاروبار چلانے والوں کے بچے بھی مریم نواز کو طعنے دیں گے۔ پنجاب گڈ گورننس، میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کر رہا ہے۔ مریم نواز پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کے لیے خرچ نہیں کررہی۔ مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کے لیے مثال ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں کام ہو رہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے۔ مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے جو کئی سالوں سے حکومتوں میں بیٹھے ہیں۔ ایک جماعت ایک صوبے میں 16سال سے دوسری 12سال سے اقتدار میں ہے۔ کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت کارڈ اور ذاتیات کارڈ کھیلنا شروع کردیتے۔ نوازشریف کے ویژن اور ان کی لیڈرشپ میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز رہا ہے

پڑھیں:

"پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں سہولتوں سے متعلق الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں جیل میں سہولتیں نہیں مل رہیں، یہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو بی کلاس کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، وہ باقی بی کلاس کے قیدیوں کو بھی نہیں ملتیں، اس لیے ان کے بیان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔وزیر اطلاعات نے سوال اُٹھایا ہے کہ "جو شخص عید والے دن صبح بارہ بجے اٹھتا تھا، وہ کس منہ سے یہ جھوٹ بول رہا ہے کہ جیل میں وضو کے لیے گندہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے؟" عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو دوسروں کے اے سی اتارنے کے دعوے کرتے تھے، وہ آج جیل کی سہولتوں کے حوالے سے جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس جماعت کو آج کوئی نہیں لیڈ کر رہا، وہ احتجاجی تحریک کیا چلائے گی؟ 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہیں اور جو لوگ انقلاب لانے کا دعویٰ کرتے تھے، وہ بغاوت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ "جو شخص قوم کے بچوں کو اپنے ناپاک اعزائم کے لیے استعمال کرتا ہے، اس کے اپنے بچے امریکہ میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔"پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ، مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال
  • مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز
  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • "پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی