لاڑکانہ پولیس کی کامیاب کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی تھانہ باقرانی کی حدود میں کامیاب کارروائی۔وانٹڈ ملزم اسلحہ سمیت گرفتار ملزم کی شناخت پرویز ولد نادر چانڈیو رہائشی مڈ باھو کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ ملزم سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔ ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی لاڑکانہ حسیب جاوید سومار میمن نے باقرانی پولیس کیلیے تعریفی اسناد کے احکامات جاری۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغان مہاجرین کے مکمل انخلا تک کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ چمن
اے سی چمن نے اس موقع پر افغان باشندوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور پر وطن واپس چلے جائیں۔ بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ آج اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے لیویز رسالدار حاجی جہانگیر خان کاکڑ، لیویز اور ایف سی فورسز کے ہمراہ چمن کے علاقے شین تالاب میں غیر قانونی باشندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔ اس دوران متعدد غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لینے کے بعد ضروری قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد انہیں افغانستان واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ اے سی چمن نے اس موقع پر افغان باشندوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور پر وطن واپس چلے جائیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تمام افغان مہاجرین کا مکمل انخلا مکمل نہ ہو۔