ویبنار کے مقررین کی اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق فرینڈز آف کشمیر (انٹرنیشنل) کے زیراہتمام ”کشمیریوں کا حق خودارادیت“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرینڈز آف کشمیر (انٹرنیشنل) کے زیراہتمام ”کشمیریوں کا حق خودارادیت“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویبینار سے فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، گلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اشرف، کالم نگار و صحافی مظہر برلاس، ریسرچ آفیسر سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز طیبہ خورشید اور نائب چیئرمین فرینڈز آف کشمیر عبدالحمید لون اور دیگر نے خطاب کیا۔ پروفیسر شگفتہ اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے سوال کیا آخر دنیا خاص طور پر اقوام متحدہ کب تک مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو مظلوم کشمیریوں پر مظالم سے روکے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔
طیبہ خورشید نے کہا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا ہے جو خوش آئند ہے لہذا اسے چاہیے کہ وہ بڑی طاقتوں کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں رہے اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر مزید موثر طریقے سے اٹھائے۔ عبدالحمید لون نے کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی اہمیت پر زور دیا اور مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر زندہ رکھنے پر زور دیا۔
راجہ سکندر نے کشمیر کاز کی حمایت کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کشمیریوں کے حقوق کی وکالت کرنے کے واحد مشن کے ساتھ ایک پلیٹ فارم کے تحت کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے۔ غزالہ حبیب نے اپنے اختتامی کلمات میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کشمیری عوام کی حمایت کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ پر زور دیا انہوں نے
پڑھیں:
تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاپاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیر الجہتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعےحل کرنا چاہیے، دباؤ کے ذریعے شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکم دینا مناسب نہیں ہو گا۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کثیر الجہتی اقدامات کے لیے اعتماد کی بحالی پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج دنیا جنگوں، عدم برابری، معاشی عدم استحکام اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کا سامنا کر رہی ہے، یہ بات امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔