ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز: شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان نہیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلیکٹرز پہلے ہی مشاورت مکمل کر چکے ہیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان علی پہلے ہی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ساجد خان اور ابرار احمد کی واپسی ہو گی۔
اسکواڈ میں فاسٹ بولرز کم ہوں گے جبکہ نسیم شاہ کو آرام دیا جا رہا ہے اور شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ امام الحق کے کم بیک کا امکان ہے، ایک سے دو نوجوان بیٹرز بھی اسکواڈ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
انجری کے باعث صائم ایوب اور حسیب اللّٰہ اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔