وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کرتے ہوئے تماماسلام آباد: وزارتوں،اسلام آباد: ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ تمام غیر ضروری آسامیاں ختم کی جائیں گی اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد ہوگی۔
فنانس ڈویژن کے مراسلے کے مطابق:
6 جنوری تک تمام وزارتوں اور محکموں سے آسامیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ کسی بھی نئی آسامی کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔ 31 جنوری 2025 تک منظور شدہ آسامیوں کا ڈیٹا فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 3 سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیوں کو ختم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے اس اقدام کا مقصد غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا اور سرکاری بجٹ کو بہتر بنانا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار
سابق وزیر قانون پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، ان کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے جو کہ کہنا ہے تھانہ نیو ٹاؤن آکر افسران سے کہیں، راجہ بشارت کی وکلا ٹیم بھی ضمانت ناموں سمیت تھانہ نیو ٹاؤن پہنچ گئی۔