سکالر شپ پروگرام سے 30 ہزار بچوں کو تعلیم ملے گی، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
سٹی 42 : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر رہی ہیں، دھی رانی پروگرام مریم نواز کے دل کے قریب ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکالر شپ پروگرام سے 30 ہزار بچوں کو تعلیم ملے گی۔ پنجاب حکومت سفارش نہیں میرٹ پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور سول نافرمانی کر کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خطوط لکھے گئے، سازش سے اداروں اور ملک کو نقصان پہنچایا گیا، پہلے فائنل کال دی گئی جو مس کال ثابت ہوئی اور پی ٹی آئی والے ڈی چوک چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، پی ٹی آئی منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی این آر او کے لیے کوشش کر رہی ہے اور بانی پی ٹی آئی این آر او کے لیے جھک گئے ہیں۔
پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں پھر بڑھنے کا امکان
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی حکومت پر کرپشن کا الزام ہے اور خیبر پختونخوا میں تو ایک وزیر میٹرک فیل تھے، پی ٹی آئی کا پناہ گاہوں والا منصوبہ ناکام ہوا،انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے اے سی بند کروانے والوں کے لیے مکافات عمل ہے اور بانی پی ٹی آئی سے تو گھر والے بھی نہیں ملنے جاتے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہ کر رہی کے لیے
پڑھیں:
9 مئی مقدمات کے فیصلے آنا انصاف کی سمت اہم پیشرفت: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس سانحے کے تمام حقائق قوم کے سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، اور یہ انصاف کی سمت اہم پیش رفت ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان واقعات میں ملوث تمام کرداروں کی شناخت، پلاننگ کے مقامات اور سازش کے تانے بانے اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔ جنہوں نے 9 مئی کا منصوبہ بنایا، حملے کروائے اور شہداء کی یادگاروں کو نذرِ آتش کیا، وہ پاکستان کے اصل دشمن ہیں اور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی اور تربیت کے ساتھ کیے گئے اور اب کسی کو اس حوالے سے کوئی شبہ باقی نہیں رہا۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق، تمام ٹرائل کورٹس چار ماہ میں 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ کسی صورت احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ حکومت قانون کے مطابق کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔