جونی لیور نے عمران اشرف کیلئے تعریفوں کے پل باندھ دیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے مشہور کامیڈین اور لیجینڈ اداکار جونی لیور نے اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔
عمران اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر جونی لیور کا ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بالی وڈ کامیڈین کی تعریفوں کو اپنے لیے سب سے بڑا ایوارڈ قرار دیا۔
بھارتی اداکار نے اپنی اس مختصر ویڈیو میں عمران اشرف کی اداکاری اور خاص طور پر ان کے کرداروں کی تعریف کی۔ جونی لیور نے عمران کے مشہور کردار ’بھولا‘ کے ساتھ ساتھ ان کے ’ٹرانس جینڈر‘ کردار کی بھی ستائش کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران اشرف نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ ایک شاندار ٹی وی میزبان بھی ہیں، اور ہوسٹنگ ایک مشکل کام ہے جسے وہ بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
جونی لیور نے مزید کہا کہ عمران اشرف اپنے شو ’مذاق رات‘ میں مہمانوں کے ٹیلنٹ کو بھی نمایاں کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، بھارتی کامیڈین نے مذاق رات کے شریک میزبانوں کی بھی تعریف کی اور بتایا کہ عمران کی ٹیم میں تقریباً سبھی کامیڈین لیجنڈز ہیں۔
انہوں نے مرحوم کمال سردار کےلیے بھی تعریفی جملے کہےاور ان کی مغفرت کی دعا کی۔
جونی لیور کی عمران اشرف کی تعریف کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر شوبز کی شخصیات اور مداحوں نے بھی جونی لیور کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔
مزیدپڑھیں:گرل فرینڈ کے پیچھے ملک چھوڑنے والے سابق بھارتی کرکٹر پر جنوبی افریقہ میں پابندی عائد
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عمران اشرف کی جونی لیور نے کی تعریف
پڑھیں:
ٹرمپ، شاہ چارلس کی یادداشت پر حیران رہ گئے، بہو کی بھی تعریف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن:۔ شاہ چارلس سوم کی اچھی یادداشت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثر کردیا۔ ونڈسر کیسل میں17 ستمبر کو عشائیے سے قبل شاہ چارلس کی تقریر کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تعریف کی۔
امریکی صدر نے شاہ چارلس کی اچھی یادداشت اور فلاحی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہاں تقریباً 150 افراد سے ہاتھ ملایا اور شاہ چارلس ان میں سے ہر ایک شخص کو جانتے تھے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کم از کم مجھے تو ایسا ہی لگا کہ شاہ چارلس سب کو جانتے ہیں کیونکہ کوئی بھی شکایت نہیں کر رہا تھا کہ بادشاہ نے اسے نہیں پہچانا اور یہ دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے تعریف کرنے کے اس انداز پر شاہ چارلس بھی ہنس دیے۔
شاہ چارلس کے علاوہ امریکی صدر نے برطانوی شاہی خاندان کی بھی تعریف کی۔ اُنہوں نے شاہ چارلس سے کہا کہ آپ نے اپنے بیٹے شہزادہ ولیم کی بہت اچھی پرورش کی ہے اور آپ کی بہو شہزادی کیٹ بہت صحت مند اور خوبصورت ہیں۔