اسلام آباد:پی ٹی  آئی ، حکومت کے ساتھ مذاکرات کے گزشتہ 2 ادوار میں پیش رفت کے طور پر تیسری ملاقات کے لیے تیار ہے، اس حوالے سے ممکنہ تاریخ بھی سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ قائم نہیں ہو سکا۔

پی ٹی آئی کے رہنما حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو میسج کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی 12 یا 13 جنوری کو تیسرے اجلاس کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اپوزیشن یا حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ذمے داری حکومت کی ہے نہ کہ اُن کی۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ فریقین جب چاہیں گے تو ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں گے۔ انہوں نے اسد قیصر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ حکومت تک پہنچا دیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان حامد رضا خان نے اسپیکر ایاز صادق کی موجودگی میں حکومتی کمیٹی کی ناکامی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سے آزادانہ ملاقات کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ قیدی نہیں ہیں، بلکہ ان کی حیثیت انڈر ٹرائل قیدی کی ہے اور قانون کے مطابق ان کے ساتھ آزادانہ ملاقات کی جاسکتی ہے۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے واضح کیا کہ تیسری میٹنگ کے بعد اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے آزادانہ اور غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مذاکراتی کمیٹی اپنے مطالبات تحریری صورت میں حکومت کے سامنے پیش کرے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی ایاز صادق انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین- 16 ستمبر 2025 ) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا گندم کی قیمت بے قابو ہو جانے کا اعتراف، کہا کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن رانا شہباز نے ایوان میں کسانوں کے گھر چھاپوں کا معاملہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے کسانوں کی گندم نہیں خریدی جس سے کسان کا نقصان ہوا، پھر حکومت نے کہا اپنی گندم اسٹور کر لیں اور اب جب کسان نے گندم جمع کرلی تو کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس پر اسپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے معاملے کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک کسان نے کسی جگہ گندم رکھی ہے وہاں ظاہر ہے کئی کسانوں نے رکھی ہوگی، اب اسی جگہ کو ذخیرہ اندوزی کہا جائے تو یہ مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر اسمبلی نے سوال کیا کہ ایسی صورت حال میں کسان کہاں جائیں؟ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرے اور صوبائی وزیر ذیشان رفیق معاملے کو دیکھیں کیونکہ یہ مسئلہ بہت سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کسان سے بائیس سو میں گندم خریدی گئی اور آج قیمت چار ہزار پر چلی گئی ہے، اس کو حکومت کو دیکھنا چاہیے اور گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھروں پر چھاپے نہیں پڑنے چاہیں۔ اس پر پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا نے کسانوں کے گھروں پر گندم جمع کرنے کے معاملے پر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کرائی۔
                                                           

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کیساتھ سیکورٹی مذاکرات جلد کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، ابو محمد الجولانی
  • طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے بچن کی والدہ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
  • روس پر پابندیاں لگانے کیلیے تیار ہیں، امریکا کے قطر کیساتھ خاص تعلقات ‘ اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا‘ ٹرمپ
  • مالدیپ کا پارلیمانی وفد اسپیکر عوامی مجلس کی قیادت میں پاکستان پہنچے گا